کرکٹ

بارڈر-گواسکر ٹرافی: ٹیسٹ کا پہلا دن رہا ہندوستان کے نام، آسٹریلیا 177 رن پر آل آؤٹ، ہندوستان کی بہترین شروعات

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے 22 اوور میں 47 رن دے کر 5 وکٹ اپنے نام کیے اور آسٹریلیائی بلے بازی کی کمر توڑ دی، انھوں نے مارنس لبوشانے، اسٹیو اسمتھ، میٹ رینشا، پیٹر ہینڈسکامب اور مرفی کو آؤٹ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی کھلاڑی</p></div>

ہندوستانی کھلاڑی

 

تصویر@BCCI

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج سے شروع ہوئے بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن ہندوستانی ٹیم کے نام رہا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کو ہندوستانی گیندبازوں نے محض 177 رنوں پر آل آؤٹ کر دیا۔ جواب میں ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ میں 1 وکٹ کے نقصان پر 77 رن بنا لیے ہیں۔ یعنی پہلا دن ختم ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا سے 100 رن پیچھے ہے اور اس کے ہاتھ میں 9 کھلاڑی ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے میدان پر اترے سلامی بلے باز کے ایل راہل 71 گیندوں میں 20 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان روہت شرما 56 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Published: undefined

آج جب آسٹریلیائی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ امید کر رہے تھے کہ ایک بڑا اسکور ہندوستان کے سامنے کھڑا کریں گے۔ لیکن ہندوستانی اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے 22 اوور میں 47 رن دے کر 5 وکٹ اپنے نام کیے اور آسٹریلیائی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ آسٹریلیائی ٹیم کو سب سے پہلا جھٹکا محمد سراج نے اس وقت دیا جب اِن فارم بلے باز عثمان خواجہ کو اپنی پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا۔ دوسرا وکٹ محمد سمیع نے دلایا جنھوں نے ڈیوڈ وارنر کو کلین بولڈ کیا۔ پھر اس کے بعد اسپن گیندبازوں کا کارنامہ شروع ہوا۔

Published: undefined

رویندر جڈیجہ نے مارنس لبوشانے، اسٹیو اسمتھ، میٹ رینشا، پیٹر ہینڈسکامب اور مرفی کو اپنا شکار بنایا، جبکہ آر اشون نے 15.5 اوور میں 42 رن خرچ کر 3 وکٹ اپنے نام کیے۔ محمد اکشر واحد ایسے ہندوستانی گیندباز رہے جنھیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔ بہرحال، ہندوستان کی بلے بازی آج بہت اچھی رہی، خصوصاً کپتان روہت شرما نے تیز بلے باز کا مظاہرہ کیا اور بے خوف انداز میں کھیلتے دکھائی دیے۔ ہندوستانی شیدائی امید کر رہے ہیں کہ جب جمعہ کو روہت شرما ایک بار پھر بلے بازی کرنے اتریں گے تو اپنے 56 رن کے اسکور کو بڑی وسعت دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined