کرکٹ

بارڈر-گواسکر ٹرافی: آسٹریلیا کی ٹیم جڈیجہ اور اشون کے سامنے ڈھیر، ہندوستان کو جیت کے لئے بنانے ہوں گے محض 115 رن

بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں محض 113 رن ہی بنا سکی۔ ہندوستان کو جیت کے لئے 115 رن کا ہدف حاصل ہوا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دہلی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کی دوسری اننگز صرف 113 رنز پر سمٹ گئی۔ یہاں آسٹریلوی بلے باز ہندوستانی اسپن جوڑی آر اشون اور رویندر جڈیجہ کا سامنا نہ کر سکے۔ ان دونوں باؤلرز نے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے اب صرف 115 رنز کا ہدف ملا ہے۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرنے کے لئے اتری ٹیم انڈیا نے کے ایل راہل کے طور پر اپنا پہلا وکٹ کھو دیا ہے اور لنچ تک اس کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان ر 14 رن ہے۔ کپتان روہت شرما 12 جبکہ چیتیشور پجارا 1 رن بنا کر نابعد ہیں۔ توقع ہے کہ یہاں سے ٹیم انڈیا کو ہدف کا کامیابی کے ساتھ تعاقب کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ پہلا سیشن ختم ہو چکا ہے اور دھوپ لگنے کے بعد وکٹ صبح کے مقابلہ قدرے آسان ہو جائے گا۔ آج میچ کا تیسر دن ہے، ٹیم انڈیا کو جیت کے لئے محض 101 رن درکار ہیں اور 9 وکٹ اس کے ہاتھ میں ہیں۔

Published: undefined

قبل ازیں، دہلی ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے اپنے اسکور 61/1 کے ساتھ شروع کیا۔ ٹریوس ہیڈ (39) اور مارنس لابوشین (16) کریز پر موجود تھے۔ یہاں آسٹریلوی ٹیم اپنے اسکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ ہی کر پائی تھی کہ اشون نے ہیڈ (43) کو باہر بھیج دیا۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور لابوشین نے 20 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسمتھ (9) بھی اشون کا شکار بنے۔

Published: undefined

ٹریوس ہیڈ اور اسمتھ کی وکٹیں گنوانے کے بعد لابوشین اور میٹ رنشا نے اسکور کو ابھی 95 رنز تک پہنچایا ہی تھا کہ لابوشین (35) جدیجہ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد 95 کے مجموعی اسکور پر بیک ٹو بیک 3 وکٹیں گر گئیں۔ میٹ رینشا (2)، پیٹر ہینڈزکومب (0) اور کپتان پیٹ کمنز (0) کچھ دیر بھی پچ پر نہ ٹھہر سکے۔ اشون نے رنشا کو اور جڈیجہ نے پیٹر اور کمنز کو پویلین بھیجا۔ حالت یہ تھی کہ آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی 95 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

Published: undefined

ایلکس کیری اور نیتھن لیون نے 15 رنز کی شراکت داری کرکے آسٹریلوی ٹیم کو 95 رنز پر 7 وکٹیں گنوانے کے بعد 100 تک پہنچا دیا۔ یہاں ایلکس کیری (7) کو جڈیجہ نے بولڈ کر دیا۔ اس کے بعد نیتھن لیون (8) اور میتھیو کوہنیمین (0) بھی جدیجہ کا شکار بنے۔ اس طرح آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں رویندر جدیجہ نے 42 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشون نے 59 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 263 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم کی پہلی اننگز 262 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ اس طرح پہلی اننگز کی بنیاد پر مہمان ٹیم کو ایک رن کی برتری حاصل ہوئی۔ اب آسٹریلیا کی دوسری اننگز سستے میں سمیٹنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے صرف 115 رنز کا تعاقب کرنا ہے۔ دہلی ٹیسٹ جیت کر ہندوستانی ٹیم چار میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined