کرکٹ

ہندوستان کو بڑا جھٹکا، افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے کوہلی باہر! روہت اور ہاردک بھی فٹ نہیں

روہت شرما کی فٹنس کو لے کر بھی صورتحال پوری طرح واضح نہیں ہے۔ روہت کو آئی پی ایل کے دوران ہیمسٹرنگ سے متعلق پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اسی وجہ سے ان کی موجودگی معمہ بنی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما اور وراٹ کوہلی/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

روہت شرما اور وراٹ کوہلی/ تصویر: آئی اے این ایس

 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے بازوں میں سے ایک وراٹ کوہلی ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان 3 میچوں کی یک روزہ سیریز 13 جون سے دھرمشالہ میں شروع ہوگی۔ بی سی سی آئی کے ذرائع نے خبر رساں ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کوہلی ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی کو 37 سال کی عمر میں بھی دنیا کے سب سے فٹ کرکٹروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں اختتام پذیر آئی پی ایل سیزن میں انہوں نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ کوہلی نے پورے ٹورنامنٹ میں لگاتار رن بنائے اور فائنل میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) کو مسلسل دوسری بار چیمپئن بنانے میں انہوں نے قابل ذکر اننگ کھیلی۔ گجرات ٹائٹنس کے خلاف کھیلے گئے فائنل میں انہوں نے فاتح رن بھی بنائے۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی اب محدود خاکوں میں چنندہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور ون ڈے ٹیم کے سب سے بڑے ستاروں میں شامل ہیں۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کروڑوں شائقین ان کے مداح ہیں۔ ایسے میں افغانستان کے خلاف سیریز میں ان کی غیر موجودگی سے نہ صرف ہندوستانی بلے بازی کمزور ہوگی بلکہ شائقین کی دلچسپی پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی کے علاوہ سابق کپتان روہت شرما کی فٹنش کو لے کر بھی صورتحال پوری طرح واضح نہیں ہے۔ روہت کو آئی پی ایل کے دوران ہیمسٹرنگ سے متعلق پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اسی وجہ سے ان کی موجودگی معمہ بنی ہوئی ہے۔ انہیں افغانستان سیریز کے لیے ٹیم میں شامل تو کیا گیا ہے لیکن ان کی شرکت فٹنس پر منحصر کرے گی۔ ٹیم انتںظامیہ ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہی حالت ہاردک پانڈیا کے ساتھ بھی ہے۔

Published: undefined

کوہلی کی غیر موجودگی میں ہندوستانی بلے بازی آرڈر پر اضافی دباؤ آئے گا۔ نوجوان کھلاڑیوں اور مڈل آرڈر بلے بازوں کو زیادہ ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ سلیکٹرس اور ٹیم انتظامیہ اب یہ طے کرنے میں مصروف ہوں گے کہ ان کی جگہ فائنل الیون میں کس کو موقع دیا جائے۔ افغانستان کے خلاف یہ سیریز ہندوستان کے آئندہ بڑے ٹورنامنٹوں کی تیاریوں کے لحاظ سے بھی اہم مانی جارہی ہے۔ ایسے میں کوہلی کی چوٹ ٹیم کے لیے تشویش کا موضوع بن گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined