کرکٹ

بی سی سی آئی نے جاری کی محمد شامی کی فٹنس رپورٹ، آسٹریلیا دورہ کی امیدیں ختم

بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس میں محمد شامی فی الحال میڈیکل اسٹاف کی صلاح پر اپنی مضبوطی اور کنڈیشننگ کو بہتر کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس
محمد شامی، تصویر آئی اے این ایس 

بالآخر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے تیز گیند باز محمد شامی کی فٹنس کے حوالے سے آفیشل اپڈیٹ جاری کر دیا ہے۔ کچھ روز قبل بنگلورو میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ان کی فٹنس کی جانچ کی گئی تھی۔ جانچ میں پایا گیا ہے کہ محمد شامی ابھی پورے طور پر فٹ نہیں ہوئے ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے پایا کہ محمد شامی کے گھٹنے کی چوٹ کو ٹھیک ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔ بورڈ نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ محمد شامی بارڈر-گواسکر ٹرافی کے آخری 2 ٹیسٹ میچوں میں بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

Published: undefined

تیز گیند باز محمد شامی کو ابھی بائیں گھٹنے میں سوجن کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی گیند بازی ورک لوڈ کو مینیج کرنا ہوگا۔ رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ یہ سوجن انہیں کافی عرصے کے بعد طویل گیند بازی اسپیل ڈالنے کے دوران آئی ہے۔ واضح ہو کہ محمد شامی نے رنجی ٹرافی میں مدھیہ پردیش کے خلاف میچ کے دوران بنگال کی جانب سے 43 اوور کی گیند بازی کی تھی۔ بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس میں محمد شامی فی الحال میڈیکل اسٹاف کی صلاح پر اپنی مضبوطی اور کنڈیشننگ کو بہتر کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ محمد شامی نے کچھ ہفتے قبل ہی رنجی ٹرافی کے لیے بنگال کی ٹیم میں انجری کے تقریباً 1 سال بعد واپسی کی تھی۔ رنجی ٹرافی کے بعد انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں بھی شرکت کی تھی۔ اس کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ محمد شامی کو بارڈر-گواسکر ٹرافی کے آخری 2 میچوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اب جبکہ ان کا میڈیکل فٹنس ٹیسٹ ہوا تو پتہ چلا کہ کرکٹ کے لمبے فارمیٹ یعنی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے محمد شامی کو ابھی اپنی فٹنس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حالانکہ 21 دسمبر سے شروع ہوئے وجے ہزارے ٹرافی میں محمد شامی اب تک کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئے ہیں۔ ان تمام میں سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ محمد شامی کی ’ایڑی‘ کی چوٹ مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی ہے۔ محمد شامی کو ایڑی کی بھی سرجری کرانی پڑی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined