
بی سی سی آئی نے 9 جون کو ٹیم انڈیا کے 2 ٹیسٹ میچوں کے مقامات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز کے 3 میچوں کے مقامات کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے نئے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 2 اکتوبر 2025 سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہو رہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ اب کولکاتا کی جگہ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے خلاف 14 نومبر سے شروع ہو رہی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ دہلی کے بجائے کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
بی سی سی آئی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ہندوستان خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اب چنئی میں نہیں ہوں گے۔ اس سیریز کے 2 مقابلے اب نیو چنڈی گڑھ کے نیو پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ آخری ون ڈے میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں فی الحال کام چل رہا ہے جس کی وجہ یہ ون ڈے سیریز اب وہاں نہیں ہوگی۔
Published: undefined
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اپڈیٹ شدہ شیڈول درج ذیل ہے:
- ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 2 اکتوبر سے احمد آباد میں ہوگا۔
- دوسرا ٹیسٹ میچ نئی دہلی میں 10 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔
- جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 14 نومبر سے کولکاتا میں ہوگا۔
-دوسرا ٹیسٹ 22 نومبر سے گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔
- جنوبی افریقہ سے پہلا ون ڈے 30 نومبر کو رانچی میں ہوگا۔
- دوسرا ون ڈے 3 دسمبر کو رائے پور میں ہوگا۔
- تیسرا ون ڈے 6 دسمبر کو ویزاگ میں کھیلا جائے گا۔
- جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی ٹی-20 میچ 9 دسمبر کو کٹک میں ہوگا۔
- دوسرا ٹی-20 مقابلہ نیو چنڈی گڑھ میں 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
- تیسرا ٹی-20 میچ 14 دسمبر کو دھرم شالہ میں ہوگا۔
- چوتھا ٹی-20 لکھنؤ میں 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
- پانچواں ٹی-20 میچ 19 دسمبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
Published: undefined
آسٹریلیا اے کی ٹیم بھی ہندوستان کا دورہ کرے گی۔ پہلا ملٹی ڈے میچ 16 ستمبر سے لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔ ملٹی ڈے میچ بھی 23 ستمبر سے لکھنؤ میں ہوگا۔ اس کے بعد آسٹریلیا اے ٹیم کانپور میں ہندوستان اے کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined