کرکٹ

روہت شرما پر بی سی سی آئی کو مکمل بھروسہ، انگلینڈ دورے پر جانا طے!

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرس نے 35 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ سبھی کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے پہلے ہندوستان ’اے‘ کے انگلینڈ دورے کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما / بشکریہ ایکس</p></div>

روہت شرما / بشکریہ ایکس

 

آئی پی ایل 2025 ختم ہونے کے بعد ہندوستان کے انگلینڈ دورہ کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔ آسٹریلیا کے خلاف پچھلی ٹیسٹ سیریز میں 1-3 سے شکست کے بعد اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ کپتان روہت شرما کو انگلینڈ دورہ پر بھیجنے سے پرہیز کیا جائے گا، لیکن اب حالات بہت بدلے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جو رپورٹس سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق بی سی سی آئی کو روہت شرما پر مکمل بھروسہ ہے اور وہ جون میں ہونے والے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Published: undefined

انگریزی روزنامہ ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرس نے 35 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جو 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل ہندوستان ’اے‘ کے انگلینڈ دورے کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ یہ دورہ آئی پی ایل 2025 کے ختم ہونے کے ایک ہفتہ بعد شروع ہوگا۔ اس ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ہی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے نئے سیزن میں ہندوستانی مہم کا آغاز بھی ہو جائے گا۔

Published: undefined

بہرحال، موصولہ اطلاع کے مطابق روہت شرما انڈیا ’اے‘ ٹیم کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ بورڈ کا ماننا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ چیلنج سے بھرا ہوگا اور اس کے لیے ایک مضبوط کپتان کی ضرورت ہوگی۔ بارڈر-گواسکر ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد تبدیلی کی قیاس آرائیاں ضرور ہو رہی تھیں، لیکن چمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بی سی سی آئی سے روہت شرما کو حمایت ملی اور ان کی ٹیسٹ کپتانی ایک طرح سے بچ گئی معلوم پڑ رہی ہے۔

Published: undefined

روہت شرما کے علاوہ کافی وقت سے ٹیم سے باہر چل رہے کرون نایر کو خوشخبری مل سکتی ہے۔ ان کے علاوہ رجت پاٹیدار کو بھی انگلینڈ دورے پر موقع مل سکتا ہے۔ گزشتہ کچھ وقت سے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم میں مڈل آرڈر کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سلیکٹرس نمبر 5 یا 6 پوزیشن کے لیے پاٹیدار اور نایر کے نام پر غور کر رہے ہیں۔ ان دونوں کو انڈیا ’اے‘ کی سیریز میں آزمایا جا سکتا ہے۔ بی سی سی آئی سرفراز خان کے نام پر بہت زیادہ بھروسہ ظاہر نہیں کر رہی۔ سائی سدرشن کو تیسرے سلامی بلے باز کے طور پر منتخب کیے جانے پر غور ضرور کیا جا رہا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ شریئس ایر کو سنٹرل کانٹریکٹ میں شامل کرنے کے باوجود انھیں 35 کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ رویندر جڈیجہ کا متبادل تصور کیے جا رہے اکشر پٹیل کے نام پر بھی اب تک مہر نہیں لگی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined