کرکٹ

آخری گیند پر بھارت کے شاندار چھکے سے بنگلور نے دہلی کو شکست دی

رائل چیلنجرز بنگلور نے گلین میکسویل (ناٹ آوٹ 51 ) اور شری کار بھارت (ناٹ آوٹ 78) کی خطرناک بلے بازی کی بدولت دہلی کیپٹلز کو یہاں دلچسپ مقابلے میں سات وکٹ سے شکست دے دی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL 

دبئی: رائل چیلنجرز بنگلور نے گلین میکسویل (ناٹ آوٹ51 ) اور شری کار بھارت (ناٹ آوٹ 78) کی خطرناک بلے بازی کی بدولت دہلی کیپٹلز کو یہاں دلچسپ مقابلے میں سات وکٹ سے شکست دے دی۔ دہلی نے بنگلور کو جیت کے لئے 165 رن کا ہدف دیا تھا جسے بنگلور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Published: undefined

دلچسپ مقابلے میں بنگلور کو جیت کے لئے آخری گیند پر 05 رن کی ضرورت تھی ۔ شاندار فارم میں کھیل رہے بھارت نے اویس خان کی گیند پر شاندار چھکا لگا کر ٹیم کو سات وکٹ سے جیت دلائی۔ سری کر بھرت نے 52 گیندوں میں ناٹ آوٹ 78 رن اور گلین میکسویل نے 33 گیندوں پر ناٹ آوت 51 رن بنائے۔ اویس خان نے آخری اوور میں 16 رن لٹائے ۔

بھارت اور میکسویل بنگلور اس جیت کے اصل ہیرو رہے۔ دونوں کے مابین چوتھے وکٹ کے لئے 111 رن کی شراکت ہوئی جس نے دہلی کیپٹلز کے لئے جیت کی راہ مشکل کردی۔

Published: undefined

سلامی بلے باز وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل کے جلد آوٹ ہونے کے بعد بلے بازی کرنے آئے بھارت نے شروعات میں اچھی بلے بازی اور کیریز پر جم گئے ۔ انہوں نے خطرناک بلے باز اے بی ڈی ویلئرز کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لئے 49 رن کی اہم شراکت کی لیکن 55 کے اسکور پر بنگلور نے ڈی ویلئرز کی شکل میں تیسرا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد گلین میکسویل نے اپنے انداز میں کھیلنا شروع کیا اور آخر میں ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔

آخری اوور میں 15 رن بچنے کے بعد بنگلور کے جیتنے کی امیدیں کافی کم نظرآرہی تھی لیکن اویس خان نے آخری گیند وائٹ پھینک دی پھر بنگلور کو ایک گیند پر پانچ رن کی ضرورت تھی اور بھارت نے چھکا لگا کر ٹیم کو شاندار جیت دلائی۔ اس شاندار اننگز کے لئے انہیں پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

Published: undefined

بھارت نے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 78 اور میکسویل نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 51 رن بنائے۔ اس کے علاوہ ڈی ولیئرز نے 26 گیندوں میں 26 رن بنائے۔ دہلی کے گیندبازوں نے اچھی گیندبازی کی لیکن فیلڈروں نے مایوس کیا۔ فیلڈروں نے دو کیچ میکسویل کے ڈراپ کئے تھے۔ انرک نارتجے چار اوور میں 24 رن پر دو وکٹ دے کر کامیاب گیندباز رہے۔ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ لیا لیکن وہ مہنگے ثابت ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined