کرکٹ

ایشیا کپ 2025: پاکستان کو جسپریت بمراہ کا ایک چیلنج کرے گا پریشان!

ٹی-20 انٹرنیشنل میں جسپریت بمراہ نے پاکستان کے خلاف اب تک 391 گیندیں ڈالی ہیں، لیکن ایک بھی گیند ایسی نہیں تھی جس پر چھکا لگا ہو۔ ظاہر ہے، ان کی گیند پر چھکا لگانا پاکستانیوں کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

جسپریت بمراہ، تصویر آئی اے این ایس
جسپریت بمراہ، تصویر آئی اے این ایس 

ایشیا کپ 2025 کل، یعنی 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ لیکن سبھی کو 14 ستمبر کا انتظار ہے، جب ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ وہگا۔ 14 ستمبر کو جب یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تو ایک بار پھر جوش اور جذبات کے سمندر میں طغیانی دیکھنے کو ملے گی۔ تفریح کے اُس ماحول تب مزید دلچسپی پیدا ہو جائے گی پاکستان کے سامنے جسپریت بمراہ کا ایک خاص چیلنج سامنے ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کو ایک ایسا عمل انجام دینے کا کھلا چیلنج پیش کیا جائے گا، جو اس نے ٹی-20 انٹرنیشنل میں بمراہ کے خلاف ابھی تک نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

دراصل پاکستان کے کسی بھی بلے باز نے آج تک جسپریت بمراہ کے خلاف ٹی-20 انٹرنیشنل میں چھکا نہیں لگایا ہے۔ ہندوستان کے اس تیز گیندباز نے پاکستانی بلے بازوں کو خوب پریشان کیا ہے، اور ان کے خلاف ایک ایک رن بنانا پاکستانیوں کے لیے مشکل دکھائی دیتا ہے۔ ٹی-20 انٹرنیشنل میں بمراہ نے پاکستان کے خلاف اب تک 391 گیندیں ڈالی ہیں، لیکن ایک بھی گیند پر انھیں چھکا نہیں لگا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب جب بمراہ سامنے آئے ہیں، پاکستانی ٹیم چھکا لگانے کے لیے ترستی دکھائی دی ہے۔ ہر بار بمراہ نے پاکستانی بلے بازوں کو پوری طرح سے بے چارہ بنا دیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ ایشیا کپ ٹی-20 فارمیٹ میں ہی کھیلا جا رہا ہے، جس میں 14 ستمبر کو دبئی میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ مقابلہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے صرف ایک مقابلہ نہیں، بلکہ بمراہ کے خلاف چھکا لگانے کا کھلا چیلنج بھی ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بمراہ بغیر چھکا کے 391 گیندوں میں مزید کتنی گیندیں جوڑتے ہیں۔ یا پھر پاکستان کو ایسا کون سا بلے باز ہوگا جو ٹی-20 انٹرنیشنل میں بمراہ کو اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا چھکا لگاتا ہے۔

Published: undefined

بہر حال، بمراہ کا ہندوستانی ٹیم میں ہونا، اس کے ایشیا کپ جیتنے کے امکانات کو بہت بڑھا دیتا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ بمراہ پلیئنگ الیون میں موجود ہوں اور ہندوستانی ٹیم میچ ہار جائے۔ یہ کہانی بمراہ کے اب تک کھیلے 12 مقابلوں کی ہے۔ اعداد و شمار تو یہ بھی بتاتے ہیں کہ ان 12 مقابلوں میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ بمراہ کو کم از کم ایک وکٹ نہ ملا ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined