
ایشیا کپ کے انتہائی اہم دوسرے مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو آسانی شکست دے دی۔ ہندوستان نے یہ فتح 9 وکٹوں سے حاصل کی۔ جیت کے لیے ضروری 237 رنوں کا ہدف ہندوستانی ٹیم نے محض 39.3 اوور میں حاصل کر لیا۔ شیکھر دھون 100 گیندوں میں 114 رن بنا کرآوٹ ہوئے تو وہیں رائیڈو نے 12 رن بنائے تو روہت شرما 119 گیندوں میں 111 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسی کے ساتھ ہندوستان نے ایشیا کپ کے فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں ہندوستان نے 35 اوور میں ایک وکٹ پر 218 رن بنا لئے ہیں۔
ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں ہندوستان نے 30 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 179 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 84 اور شیکھر دھون 94 پر کھیل رہے ہیں۔
ہندوستانی ٹیم دھیرے دھیرے فتح کی طرف قدم بڑھا رہی ہے۔ 25 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور بنا نقصان کے 138 رن ہے۔ روہت شرما 57 اور شیکھر دھون 80 پر کھیل رہے ہیں۔
ہندوستان نے ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں 20 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 107 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 44 اور شیکھر دھون 62 پر کھیل رہے ہیں۔
ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں ہندوستان نے 15 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 72 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 28 اور شیکھر دھون 43 پر کھیل رہے ہیں۔
ہندوستان نے 10 اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 53 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 18 اور شیکھر دھون 34 پر کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کے 237 رن کے جواب میں ہندوستان نے بہت اپنی شروعات کی، پہلے ہی اوور میں 6 رن بنائے۔ حالانکہ ہدف ٹھیک ٹھاک ہے۔ ہندوستان نے 5 اوور میں کوئی وکٹ نہیں گنوایا۔ روہت شرما 8 اور شیکھر دھون 15 پر کھیل رہے ہیں۔
دبئی میں ہو رہے ایشیا کپ میں پاکستان نے ہندوستان کو 338 رنوں کا ہدف دیا۔ ہندوستان کی جانب سے پاری کی شروعات سلامی بلے باز روہت شرما اور شیکھر دھون کریں گے۔
پاکستان کی ٹیم نے 50 اوور کھیل کر 237 رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیاددہ 78 رن شعیب ملک نے اسکور کیے۔ جبکہ سرفراز احمد نے 44 رن بنائے۔
ہندوستان کی جانب سے چہل، کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹ لئے۔ جبکہ پاکستان کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
دبئی میں ہو رہے ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے اپنے 44.5 اوور مکمل کرلئے ہیں، 6 وکٹ کے نقصان پر کل اسکور 211 رن، آصف علی 30 رن بنا کر آوٹ اور شاداب خان 2 رن پر کھیل رہے ہیں۔
پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں اپنے 40 اوور مکمل کرلئے ہیں، کل اسکور 169 رن 4 وکٹ کے نقصان پر۔ شعیب ملک 67 رن پر اور آصف علی 2 رن پر کھیل رہے ہیں۔
ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان کا چوتھا وکٹ گرا، پاکستانی ٹیم کے کیپٹن سرفراز احمد 44 رن بنا کرکلدیپ یادو کی گیند کے شکار بنے۔
ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے 35 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 120 رن بنائے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کیپٹن سرفرازاحمد 35 رن پراور شعیب ملک 50 رن پر کھیل رہے ہیں۔ شعیب ملک نے ہندوستان کے خلاف اپنی 11 ویں نصف سنچری مکمل کی۔
پاکستان نے 30 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 116 رن بنائے۔ پاکستان ٹیم کے کیپٹن سرفرازاحمد 23 رن پراور شعیب ملک 37 رن پر کھیل رہے ہیں۔
ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے 25 اوور کے بعد3 وکٹ کے نقصان پر92 رن بنائے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کیپٹن سرفرازاحمد 15 رن پراور شعیب ملک 21 رن پر کھیل رہے ہیں۔
ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے 20 اوور کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر56 رن بنائے ہیں۔ بابر اعظم 9 رن بنا کر رن آوٹ ہوچکے ہیں۔فی الحال پاکستانی ٹیم کے کیپٹن سرفرازاحمد 6 رن پر اور شعیب ملک 9 رن پر کھیل رہے ہیں۔
ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے 14.3 اوور کے بعد2 وکٹ کے نقصان پر56 رن بنائے ہیں۔
کلدیپ یادو نے فخر زماں کو ایل بی ڈبلیو کرکے ہندوستان کے لئے دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ دراصل زمان گیند کھیلنے کے لئے پچ پر گر گئے اور آوٹ ہوگئے، انہوں نے 44 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔
پاکستانی بلے باز انعام الحق کو آوٹ ہندوستانی بالر چہل نے 10 رن کے نجی اسکور پر آوٹ کردیا۔
ایشیا کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستان نے بلے بازی شروع کر دی ہے اور دو اوور کے بعد سات رن بنائے ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آج ایک بار پھر ایشیا کپ -2018 کے سپر -4 کے مقابلے میں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی، ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیمیں بدھ کو ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔
ایشیا کپ کے دوران ہندوستان نے پاکستان کو 7 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ پاکستان 5 مرتبہ ہندوستان پر جیت حاصل کر چکا ہے۔ مقابلہ میں روہت شرما کی ذمہ داری کافی اہم ہو گی ہے کیوں کہ انہیں اپنے بلے سے رن بھی بنانے ہوں گے اور کپتان کے طور پر بھی مضبوط حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔ روہت کے علاوہ شکھر دھون پر بھی بڑی ذمہ داری ہے۔ کوہلی کے بعد روہت اور شکھر نے ہی ہندوستانی بلے بازی کوبخوبی سنبھالا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Sep 2018, 5:09 PM IST