
ڈبلیو پی ایل، تصویر سوشل میڈیا @wplt20
ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2027 کے لیے ہونے والی نیلامی سے قبل تمام 5 ٹیموں کے ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست باضابطہ طور پر جاری کر دی گئی ہے۔ سب سے زیادہ بحث رائل چیلنجرز بنگلورو کو لے کر تھی کہ اس بار ٹیم ایلیس پیری کو ریلیز کر سکتی ہے۔ اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ پیری ڈبلیو پی ایل 2027 میں بھی آر سی بی کے لیے ہی کھیلیں گی۔
واضح رہے کہ ’ڈبلیو پی ایل 2027‘ اس لیگ کا پانچواں سیزن ہوگا، جس میں 5 ٹیمیں (دہلی کیپیٹلز، گجرات جائنٹس، ممبئی انڈینز، رائل چیلنجرز بنگلورو اور یوپی واریئرز) حصہ لیں گی۔ یہ 14 جنوری سے شروع ہوگا اور 7 فروری کو فائنل کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل 28 اکتوبر 2026 کو کوچی میں نیلامی ہوگی۔ ریلیز کیے گئے کھلاڑی نیلامی کے لیے اپنا نام رجسٹر کرا سکیں گے۔
اینابیل سدرلینڈ، چنل ہنری، دیا یادو، جمائمہ روڈریگز، لورا وولواڈٹ، لوسی ہیملٹن، ممتا مادیوالا، میریزین کیپ، منو مانی، نندنی شرما، نکی پرساد، شفالی ورما، شری چرنی۔
انوشکا شرما، ایش گارڈنر، بیتھ مونی، بھارتی پھلمالی، جارجیا ویرہم، ہیپی کماری، جنتیمنی کالیٹا، کنیکا آہوجا، کاشوی گوتم، کم گارتھ، راجیشوری گائیکواڈ، رینوکا سنگھ، صوفی ڈیوائن، تنوجا کنور، یستیکا بھاٹیا۔
ہرمن پریت کور، امن جوت کور، امیلیا کیر، ہیلی میتھیوز، نیٹلی سائیور برنٹ، نکولا کیری، راحلہ فردوس، سجیوَن سجنا، سنسکرتی گپتا، شبنم اسماعیل، ویشنوی شرما۔
اروندھتی ریڈی، لارین بیل، پرتھیوشا کمار، رچا گھوش، اسمرتی مندھانا، ایلیس پیری، نادین ڈی کلرک، پریما راوت، سائیلی ستگھرے، جارجیا وول، پوجا وستراکر، رادھا یادو، شرینکا پاٹل۔
دیپتی شرما، ہرلین دیول، کرانتی گوڈ، میگ لیننگ، فوبی لچفیلڈ، پرتیکا راول، شکھا پانڈے، شپرا گری، سمرن شیخ، صوفی ایکلسٹون۔
قابل ذکر ہے کہ ریٹینشن کے بعد سب سے زیادہ سلاٹ ممبئی انڈینز اور یوپی واریئرز کے خالی ہیں۔ دونوں کے 7-7 سلاٹ باقی ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلورو اور دہلی کیپیٹلز کے 5-5 سلاٹ باقی ہیں۔ سب سے کم سلاٹ (3) گجرات جائنٹس کے باقی ہیں۔ آر سی بی اور یوپی واریئرز کے 2-2 غیر ملکی کھلاڑیوں کے سلاٹ باقی ہیں، جبکہ دیگر 3 ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے 1-1 سلاٹ باقی ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔