کرکٹ

نیلامی میں 73 کھلاڑیوں کے خریدنے پر 207 کروڑ روپئے خرچ

آٹھ ٹیموں نے کل 35 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 127 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے جبکہ نیلامی میں 29 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 73 کھلاڑیوں کوخریدنے پر بولی لگے گی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

آئی پی ایل کے 13 ویں سیشن کے لئے 19 دسمبر کو کولکتہ میں ہونے والی نیلامی سے پہلے آٹھ ٹیموں نے جمعہ کو ری ٹین اور ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کے معاہدہ کو بڑھانے کےاعلان کی آج آخری تاریخ تھی ۔

Published: undefined

آٹھ ٹیموں نے کل 35 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 127 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے جبکہ نیلامی میں 29 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 73 کھلاڑیوں کوخریدنے پر بولی لگے گی۔

Published: undefined

آٹھ ٹیمیں 472.35 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہیں اور نیلامی میں خریداری کے لیے ان کے پاس 207.65 کروڑ روپے کا پرس بچا ہے۔ چنئی سپر کنگز نے 20، دہلی كیپٹلس نے 14، کنگز الیون پنجاب نے 16، کولکاتا نائٹ رائڈرس نے 14، ممبئی انڈینز نے 18، راجستھان رائلس نے 14، رائل چیلنجرز بنگلور نے 13 اور سن رائجرس حیدرآباد نے 18 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے۔

Published: undefined

نیلامی میں چنئی سپر کنگس کو کل پانچ، دہلی كیپٹلس کو 11، کنگز الیون پنجاب کو نو، کولکاتا نائٹ رائڈرس کو 11، ممبئی انڈینس کو سات، راجستھان رائلس کو 11، رائل چیلنجرز بنگلور کو 12 اور سن رائجرس حیدرآباد کو سات کھلاڑی خریدنے ہوں گے۔

Published: undefined

چنئی نے 70.40 کروڑ روپے، دہلی كیپٹلس نے 57.15 کروڑ روپے، کنگز الیون پنجاب نے 42.30 کروڑ روپے، کولکاتا نائٹ رائڈرس نے 49.35 کروڑ روپے، ممبئی انڈینز نے 71.95 کروڑ روپے، راجستھان رائلس نے 56.10 کروڑ روپے، رائل چیلنجرز بنگلور نے 57.10 کروڑ روپے اور سن رائجرس حیدرآباد نے 68 کروڑ روپے کا پرس خرچ کر لیا ہے۔

Published: undefined

نیلامی میں چنئی کے پاس 14.60 کروڑ روپے، دہلی كیپٹلس کے پاس 27.85 کروڑ روپے، کنگز الیون پنجاب کے پاس 42.70 کروڑ روپے، کولکاتا نائٹ رائڈرس کے پاس 35.65 کروڑ روپے، ممبئی انڈینز کے پاس 13.05 کروڑ روپے، راجستھان رائلس کے پاس 28.90 کروڑ روپے ، رائل چیلنجرز بنگلور کے پاس 27.90 کروڑ روپے اور سن رائجرس حیدرآباد کے پاس 17 کروڑ روپے کا پرس دستیاب رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined