شبھمن گل، گرافکس @BCCI
کرکٹ شیدائیوں کو جس چیز کا بے صبری سے انتظار تھا، آج اس کا اعلان بی سی سی آئی نے کر دیا۔ ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو ایک نیا کپتان بھی مل گیا اور انگلینڈ دورہ کے لیے 18 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شبھمن گل کو سونپی گئی ہے، اور اس طرح سے ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب جڑ گیا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کو انگلینڈ دورہ پر میزبان ٹیم کے ساتھ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جو کہ 27-2025 ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہوگی۔ اس دورہ کے لیے بی سی سی آئی کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان آسان نہیں تھا، کیونکہ روہت شرما، وراٹ کوہلی اور روی چندرن اشون جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ پھر بھی جو ٹیم بی سی سی آئی نے منتخب کی ہے، اسے نئی شروعات دینے والا قرار دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اجیت اگرکر کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ دورہ کے لیے ایک نوجوان ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ یشسوی جیسوال اور ابھیمنیو ایشورن سلامی بلے بازی کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ سائی سدرشن اور کرون نایر کو مڈل آرڈر میں جگہ دی گئی ہے، جو کوہلی کی غیر موجودگی میں نمبر 4 کی پوزیشن بھر سکتے ہیں۔ رشبھ پنت کو نائب کپتان بنایا گیا ہے اور وہ وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر میں اہم کردار نبھائیں گے۔ دھرو جوریل کا انتخاب دوسرے وکٹ کیپر کی شکل میں ہوا ہے۔
Published: undefined
تیز گیندباز عرشدیپ سنگھ بھی اس بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب وہ ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ ان کے علاوہ شاردل ٹھاکر بھی 18 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس ٹیم میں ایک حیران کرنے والی بات ضرور نظر آ رہی ہے، اور وہ یہ کہ محمد سمیع کو جگہ نہیں ملی ہے۔ علاوہ ازیں سرفراز خان بھی 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہے۔ حالانکہ امید کی جا رہی تھی کہ سرفراز خان کو انگلینڈ دورہ میں موقع دیا جائے گا۔ بہرحال، جسپریت بمراہ کے علاوہ محمد سراج، پرشدھ کرشنا اور آکاش دیپ جیسے اہم گیندبازوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر، نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائی سدرشن، ابھیمنیو ایشورن، کرون نایر، نتیش ریڈی، رویندر جڈیجہ، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرشدھ کرشنا، آکاش دیپ، عرشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined