صنعت و حرفت

یوپی کے ملازمین کو یوپی حکومت نے دیا تحفہ، مہنگائی بھتہ میں 4 فیصد کا اضافہ، بونس کا بھی اعلان

بڑھا ہوا مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف اس ماہ یعنی اکتوبر کی تنخواہ اور پنشن کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ اس سے ہر ماہ خزانے کے 296 کروڑ روپے خرچ ہوں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے ریاستی ملازمین اور پنشنرز کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف کی شرح میں 4 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کی رات ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ اضافہ شدہ بھتہ اور راحت یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ کے ٹوئٹر پر لکھا، ’’اتر پردیش کی حکومت نے ریاستی ملازمین اور پنشنرز، فیملی پنشنرز کے لیے مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف کی شرح کو موجودہ 34 فیصد سے بڑھا کر 38 فیصد کر دیا ہے، جو یکم جولائی 2022 سے نافذ العمل ہے۔"

اسی ٹویٹ میں ایک اور اہم اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’مالی سال 2021-22 کے لیے ہر ملازم کو 6908 روپے کا بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں مرکزی ملازمین کے ڈی اے میں 4 فیصد اضافہ کیا تھا اس کے بعد کئی دوسری ریاستوں نے بھی اپنے ملازمین کے لئے اسی طرح کے اعلانات کئے ہیں۔

Published: undefined

بڑھتا ہوا مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف اس ماہ یعنی اکتوبر کی تنخواہ اور پنشن کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ اس سے خزانے کے ہر ماہ 296 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ جولائی سے اکتوبر تک کے واجبات کا کل خرچ 1184 کروڑ روپے ہوگا۔ اس کے علاوہ پرانے پنشن سسٹم کے تحت آنے والے ملازمین کے جی پی ایف میں 387 کروڑ روپے جمع کیے جائیں گے۔ بقایہ کے لیے 797 کروڑ روپے نقد ادا کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر