صنعت و حرفت

آر بی آئی نے بینکوں کے لیے ’کے وائی سی‘ کی تجدید میں مارچ 2022 تک توسیع کر دی

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینکوں کے پرانے صارفین کی تفصیلات کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کے وائی سی رہنما خطوط میں نرمی میں 31 مارچ 2022 تک توسیع کر دی ہے

آر بی آئی، ریزرو بینک آف انڈیا / تصویر آئی اے این ایس
آر بی آئی، ریزرو بینک آف انڈیا / تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینکوں کے پرانے صارفین کی تفصیلات کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کے وائی سی رہنما خطوط میں نرمی میں 31 مارچ 2022 تک توسیع کر دی ہے۔

Published: undefined

یہ فیصلہ کووڈ کی نئی قسم کی وجہ سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے وقت صارفین اور بینک ملازمین کو پریشانیوں سے بچانے کے لیے لیا گیا ہے۔ آر بی آئی نے 25 فروری 2016 کو بینکوں کے لیے اپنے موجودہ صارفین کےکے وائی سی کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک جامع ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔ اس میں اگر کے وائی سی کی باقاعدہ وقفوں پر تجدید نہیں کی جاتی ہے تو صارف کے اکاؤنٹ کے آپریشن پر پابندی لگانے کا التزام ہے۔

Published: undefined

مرکزی بینک نے کورونا کی دوسری لہر کے درمیان 5 مئی 2021 کو 31 دسمبر 2021 تک اس میں نرمی کی تھی۔ جمعرات کو آر بی آئی کی طرف سے بینکوں کو جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے، کووڈ-19کے نئے ویرینٹ کی وجہ سے موجودہ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر (5 مئی کے سرکلر) کے تحت فراہم کردہ التزام کو 31 مارچ2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined