
علامتی تصویر / اے آئی
موسم کی بے وفائی اور شادی کا سیزن ختم ہوتے ہی سونا اور چاندی آسمان سے زمین پر گرتے نظر آرہے ہیں۔ جمعرات (8 جنوری 2026 ) کو چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ وہیں آج سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔
Published: undefined
انڈیا بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کے مطابق بدھ (7 جنوری 2026 ) کو22 قیراط سونے کی قیمت 1,25,194 روپے فی 10 گرام تھی جو آج (جمعرات 8 جنوری) کو 1,24,066 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی ہے۔ آج چاندی (999 روپئے فی کلوگرام) کی قیمت میں 12 ہزارروپئے سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
انڈیا بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کے ذریعہ جاری کی گئی قیمتیں قومی سطح پر قبول کی جاتی ہیں لیکن ان کی قیمتوں میں جی ایس ٹی شامل نہیں ہوتی ہے۔ زیورات خریدتے وقت سونے یا چاندی کے نرخ ٹیکس سمیت ہونے کی وجہ سے زیادہ ہوتے ہیں۔ بتا دیں کہ آئی بی جے اے کی طرف سے جاری کردہ قیمتیں الگ الگ خالص سونے کی معیاری قیمتوں کی معلومات فراہم کرتی ہیں۔ یہ سبھی شرحیں ٹیکس اور میکنگ چارج سے پہلے کی ہیں۔
Published: undefined
بدھ کو سونے کی قیمت(999 خٓالص)
صبح کا ریٹ: 136,615 روپے فی 10 گرام
شام کا ریٹ: 136,675 روپے فی 10 گرام
بدھ کو چاندی کی قیمت (999 خالص)
صبح کاریٹ: 246,044 روپے فی کلو
شام کا ریٹ: 248,000 روپے فی کلو
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined