صنعت و حرفت

شکتی کانت داس مزید تین سال تک آر بی آئی کے گورنر رہیں گے

حکومت ہند نے ڈاکٹر شکتی کانت داس کو تین سال کی مدت کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر کے طور پر دوبارہ مقرر کیا ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کی تقرری امور کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: حکومت ہند نے ڈاکٹر شکتی کانت داس کو تین سال کی مدت کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر کے طور پر دوبارہ مقرر کیا ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کی تقرری امور کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

Published: undefined

ڈاکٹر داس انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے افسر رہ چکے ہیں۔ انھیں ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار 11 دسمبر 2018 کو تین سال کے لیے آر بی آئی گورنر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی مدت کار 10 دسمبر 2021 کو ختم ہو رہی تھی۔

Published: undefined

کابینہ کی تقرری سے متعلق کمیٹی کے اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے ڈاکٹر شکتی کانت داس کو 10 دسمبر 2021 یا اس کے بعد کسی دیگر حکم تک تین سال کے لیے ریزرو بینک کے گورنر کے عہدے پر دوبارہ مقررکرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر داس اس سے قبل وزارت خزانہ میں محکمہ اقتصادی امور کے سیکرٹری تھے۔ وہ فائنانس، انفراسٹرکچر، انڈسٹری اور ٹیکس کے شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ انھیں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک جیسی کثیر جہتی مالیاتی تنظیموں میں کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined