تصویر آر بی آئی
سنجے ملہوترا نے بدھ کے روز بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) کے 26ویں گورنر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ آر بی آئی کے مرکزی دفتر پہنچنے پر بینک کے سینئر عملے نے ان کا استقبال کیا۔ آر بی آئی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ملہوترا کی عہدہ سنبھالنے کی اطلاع دی اور ان کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
Published: undefined
تقریب کے دوران ڈپٹی گورنرز سوامیناتھن جے، ایم راجیشور راؤ اور ٹی ربی شنکر بھی موجود تھے۔ ملہوترا، جو 1990 کے بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں، بجلی، مالیات اور ٹیکس جیسے شعبوں میں مہارت کے ساتھ پالیسی سازی کا 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ ملہوترا اس وقت مرکزی بینک کی قیادت کر رہے ہیں جب معیشت کم شرحِ نمو اور مہنگائی کے دباؤ سے نبرد آزما ہے۔ ان کے پیش رو شکتی کانت داس نے معیشت کی موجودہ حالت کو غیر مستحکم قرار دیا تھا۔
Published: undefined
گزشتہ سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو سات سہ ماہیوں کی کم ترین سطح 5.4 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ اکتوبر میں خوردہ مہنگائی کی شرح 14 ماہ کی بلند ترین سطح 6.21 فیصد تک پہنچ گئی۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ آر بی آئی آئندہ پالیسی جائزے میں شرح سود میں کمی کرے گا اور ملہوترا کی تقرری کے بعد اس امکان کو مزید تقویت ملی ہے۔
شکتی کانت داس نے تقریباً دو سال سے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ حکومت نے آر بی آئی کو صارف قیمت انڈیکس پر مبنی مہنگائی کو 4 فیصد کے ہدف پر برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے جس میں 2 فیصد کی کمی بیشی کی گنجائش شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined