صنعت و حرفت

ریلائنس ریٹیل کا ’ڈُنزو‘ کمپنی میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ڈائرکٹر ایشا امبانی نے کہا کہ ہم آن لائن کھپت کے طریقہ کار میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں اور ڈنزو کمپنی نے اس شعبے میں ہمیں کافی متاثر کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک کے مشہور و معروف صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس ریٹیل نے ہندوستان کی معتبر کوئک کامرس کمپنی ڈُنزو میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس سرمایہ کاری سے خردہ شعبہ میں ریلائنس ریٹیل کی گرفت مزید مستحکم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ریلائنس ریٹیل اب اس کمپنی میں 25.8 فیصد حصص کا مالک ہوگا۔ اس سرمایہ کاری سے ڈُنزو کمپنی کو مجموعی طور پر 24 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔

Published: undefined

اس مفاہمت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ڈائرکٹر ایشا امبانی نے کہا کہ ہم آن لائن کھپت کے طریقہ کار میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں اور ڈنزو کمپنی نے اس شعبے میں ہمیں کافی متاثر کیا ہے۔ ڈنزو کے ساتھ اشتراک سے ریلائنس ریٹیل کے صارفین کو زیادہ سہولت فراہم ہوگی نیز ریلائنس ریٹیل اسٹوروں سے مصنوعات کی تیز تر فراہمی کے ساتھ ساتھ صارفین کو منفرد تجربہ بھی حاصل ہوگا۔ ہمارے ساتھ وابستہ تاجروں کو بھی ڈنزوکے ہائپر لوکل ڈیلیوری نیٹ ورک سے مدد ملے گی۔

Published: undefined

اس موقع پر ڈنزو کمپنی کے سی ای او اورشریک بانی کبیر بسواس نے کہا کہ ابتداء سے ہی ہم نے صارفین کو بے مثل تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ فنڈنگ راؤنڈ ہمارے وژن کے مستند ہونے کی بڑی دلیل ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ساتھ ریلائنس ریٹیل ہمارا طویل مدتی پارٹنر ہوگا جس کے ساتھ ہم تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

اس سرمایہ سے ڈنزوکمپنی چھوٹے گوداموں کا ایک نیٹ ورک بنائے گی تاکہ سامانوں کی نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی ساتھ کمپنی B2B کاروبار کوبھی توسیع دی جائے۔ کمپنی کی خدمات فی الحال 7 میٹرو شہروں میں دستیاب ہیں جنہیں جلد ہی 15 شہروں تک وسعت دی جائے گی۔ 50 بلین امریکی ڈالر کی کوئک کامرس کیٹگری ڈنزومارکیٹ میں قائدانہ رول ادا کررہی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے بنگلور میں اپنی خدمات شروع کی ہیں۔ کمپنی کی توجہ اس بات پر ہے کہ وہ پندرہ سے بیس منٹ کے اندر پھلوں اور سبزیوں کو صارفین تک پہنچادے۔ اس فنڈنگ کے علاوہ ڈنزواورریلائنس ریٹیل کے مابین چند تجارتی اشتراک بھی ہوگا۔ ڈنزکمپنی ریلائنس ریٹیل اسٹوروں کو ہائپرلوکل لاجسٹکس بھی فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی جیومارٹ کے مرچنٹ نیٹ ورک کے لیے لاسٹ مائل ڈیلیوری کی سہولت بھی دے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined