صنعت و حرفت

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری، لگاتار تیسرے روز اضافہ

پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں انتخابات ختم ہوتے ہی تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا، دہلی میں پٹرول تقریباً 91 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی 

نئی دہلی: آئل کمپنیوں نے جمعرات کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا، جس کے بعد دہلی میں پٹرول 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا، جبکہ ڈیزل کے داموں میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں پٹرول تقریباً 91 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے ساتھ ہی تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا۔ اس سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً دو ماہ تک اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تیل کمپنیاں صرف اور صرف انتخابات خاتم ہونے کی منتظر تھیں۔

Published: undefined

داموں میں تازہ اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول 90.99 روپے اور ڈیزل 81.42 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔ اسی طرح ممبئی میں پٹرول 97.34 روپے اور ڈیزل 88.49 فی لیٹر، چنئی میں پٹرول 92.90 روپے اور ڈیزل 86.35 روپے فی لیٹر اور کولکاتا میں پٹرول 91.14 روپے اور ڈیزل 84.26 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

Published: undefined

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے داموں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور منگل کے روز اس کے دام 7ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ تاہم، ہندوستان میں جو خام تیل درآمد ہوتا ہے اس کی قیمت تقریباً 25 دن پہلے کی ہوتی ہے۔

غور طلب ہے کہ انتخابات کے دوران فروری کے آخر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا لیکن 2 مئی کو نتائج آنے کے بعد 4 مئی سے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کا سلسلہ ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined