صنعت و حرفت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار، عوام کو کوئی راحت نہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتوار کے روز ریکارڈ اونچائی پر مستحکم رہی۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا

پٹرول اور ڈیزل / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتوار کے روز ریکارڈ اونچائی پر مستحکم رہی۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کی قیمت 100.91 روپے اور ڈیزل 89.88 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ مغربی بنگال اور دیگر چار ریاستوں میں انتخابات کے بعد ان کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.10 روپے اورڈیزل کی قیمت میں 72 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

آج ملک کے دوسرے شہروں میں ان دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 106.93 روپے اور ڈیزل 97.46 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 101.67 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.39 روپے ہے جبکہ کولکاتا میں پٹرول 101.01 روپے اور ڈیزل 92.97 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

Published: undefined

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 100.91 —————— 89.88

ممبئی ————— 106.93 —————— 97.46

چنئی —————- 101.67 -—————-- 94.39

کولکاتا ———— 101.01 —————— 92.97

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined