صنعت و حرفت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار، عوام کو کوئی راحت نہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز کوئی اضافہ تو نہیں ہوا لیکن یہ بلند ترین سطح پر برقرار ہیں اور عوام کو کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی

پٹرول-ڈیزل
پٹرول-ڈیزل 

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز کوئی اضافہ تو نہیں ہوا لیکن یہ بلند ترین سطح پر برقرار ہیں اور عوام کو کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی۔ قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 95.56 روپے اور 86.47 روپے فی لیٹرر ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ 4 مئی سے اب تک 21 دن پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 5.16 روپے اور ڈیزل 5.74 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ دوسرے شہروں میں بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 101.76 روپے، چنئی میں 96.94 روپے اور کولکاتا میں 95.52 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔ ڈیزل ممبئی میں 93.85 روپے، کولکاتا میں 89.32 روپے اور چنئی میں 91.15 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

Published: undefined

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام

شہر ———— پٹرول ———— ڈیزل

دہلی ——— 95.56 ———— 86.47

ممبئی ——— 101.76 ——— 93.85

چنئی ———— 96.94 ——— 91.15

کولکاتا ———— 95.52 ——— 89.32

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined