صنعت و حرفت

تیل قیمتوں میں آج پھر اضافہ؛ دہلی، کولکاتا میں پٹرول کے دام 92 روپے سے متجاوز

دہلی اور کولکاتا میں پہلی بار پٹرول کی قیمت 92 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکی ہے۔ ممبئی میں بھی ڈیزل 90 روپے فی لیٹر پہنچ گیا ہے

تیل قیمتوں میں پھر اضافہ
تیل قیمتوں میں پھر اضافہ 

نئی دہلی: ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ۔

Published: undefined

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 25۔25 پیسے کا اضافہ ہونے سے پٹرول 92.05 اور ڈیزل 82.61 روپے فی لیٹر ہوگئیں۔ دہلی میں پٹرول پہلی بار 92 روپےسے متجاوز کرگیا۔

Published: undefined

گزشتہ چار مئی سے اب تک دہلی میں پٹرول 1.65 روپے اور ڈیزل میں 1.88 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ان نو دنوں میں سےسات دن تک قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دو دن مستحکم رہی ہیں۔ممبئی اور کولکاتا میں پٹرول کی قیمت میں 24۔24 پیسے اور چنئی میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 98.36 روپے ، چنئی میں 93.84 روپے اور کولکاتا میں 92.16 روپے ہوگیا۔

Published: undefined

ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 27 پیسے بڑھ کر 89.75 روپے ، چنئی میں 24 پیسے بڑھ کر 87.49 روپے اور کولکاتا میں 25 پیسے کا اضافہ ہونے سے 85.45 روپے ہوگئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

Published: undefined

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل تھیں۔

شہر—— پٹرول——— ڈیزل

دہلی ——92.05 —— 82.61

ممبئی —— 98.36 —— 89.75

چنئی ——93.84 ——87.49

کولکاتا ——92.16 —— 85.45

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined