صنعت و حرفت

میہل چوکسی کو نیٹ فلکس کی سیریز پر اعتراض، ہائی کورٹ سے رجوع

سماعت کے دوران میہول کے وکیل وجے اگروال نے عدالت کے سامنے کہا کہ ہم بس اتنا چاہتے ہیں کہ ڈاکیومنٹر سیریز کو ریلیز کرنے سے پہلے ہمیں پری ویو دکھایا جائے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہزاروں کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کے الزام میں جانچ کا سامنا کررہے ہیروں کے مفرور تاجر میہول چوکسی نے نیٹ فلکس کی ڈوکیومنٹری سیریز ’بیڈ بوائے بلینیئرس‘ کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں بدھ کے روز اپیل کی۔ یہ سیریز دو ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہورہی ہے اور میہول کی جانب سے کورٹ میں اپیل کی گئی ہے کہ ریلیز کے پہلے اسے ویب سیریز کا پریویو دکھایا جائے ۔

Published: undefined

بدھ کے روز ہوئی سماعت کے دوران میہول کے وکیل وجے اگروال نے عدالت کے سامنے کہا کہ ہم بس اتنا چاہتے ہیں کہ ویب سیریز کو ریلیز کرنے سے پہلے ہمیں پری ویو دکھایا جائے ۔

Published: undefined

ان کی دلیل تھی کہ چونکہ چوکسی پر ابھی کیس چل رہا ہے ایسے میں یہ سیریز جانچ کو متاثر کرسکتی ہے۔ چوکسی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ ویب سیریز پر پابندی نہیں چاہتا ہے۔ عدالت میں حالانکہ نیٹ فلکس کی طرف سے سینئر وکیل نیرج کشن کول نے بتایا کہ پوری سیریز میں میہول چوکسی پر صرف دو منٹ کا کنٹینٹ ہی ہے۔ کورٹ نے معاملے میں نیٹفلکس سے جواب مانگا ہے۔ معاملے میں اگلی سماعت 28 اگست کو ہوگی۔

Published: undefined

نیٹ فلکس کے مطابق اس سیریز میں دکھایاجائے گا کہ کیسے لالچ ، فراڈ اور بدعنوانی کے ذریعہ کئی بڑے ہندوستانی بزنس مین ٹائیکون بنے اور وہ کس طرح زوال کا شکار ہوئے ۔اس سیریز میں وجئے مالیا ، سبرت رائے ، میہول اور ان کے بھتیجے نیرو مودی کی کہانی پر فوکس کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined