صنعت و حرفت

مہنگائی سے باورچی خانے میں لگی آگ، مسلسل تیسرے مہینے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

ایل پی جی گیس سلنڈر کے داموں میں بدھ کے روز اضافہ ہوا۔ سبسڈی والے سلنڈر پر دہلی میں 28 پیسے اور ممبئی میں 29 پیسے بڑھے جبکہ بغیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 6 روپے بڑھائی گئی ہے۔ 

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک میں رسوئی گیس کی قیمت میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہوا ہے اور یکم مئی سے قومی راجدھانی دہلی میں سبسڈی والا گھریلو گیس سلنڈر 28 پیسے اور بغیر سبسڈی والا چھ روپے مہنگا ہو گیا۔

Published: 01 May 2019, 7:10 PM IST

ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بدھ سے دہلی میں سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا گیس سلنڈر 496.14 روپے کا ہو گیا، اپریل میں اس کی قیمت 495.86 روپے تھی، بغیر سبسڈی والے گھریلو گیس سلینڈر کی قیمت 706.50 روپے سے بڑھ کر 712.50 روپے ہو گئی۔

Published: 01 May 2019, 7:10 PM IST

کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی سبسڈی والا گیس سلنڈر 29 پیسے تک اور بغیر سبسڈی والا چھ روپے مہنگا ہوا ہے۔ فروری کے بعد یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب رسوئی گیس مہنگی ہوئی ہے۔

Published: 01 May 2019, 7:10 PM IST

کولکاتا میں سبسڈی والا گیس سلنڈر اب 499 روپے کی بجائے 499.29 روپے، ممبئی میں 493.57 روپے کی بجائے 493.86 روپے اور چنئی میں 483.74 روپے کی بجائے 484.02 روپے میں مل رہا ہے۔

Published: 01 May 2019, 7:10 PM IST

بغیر سبسڈی والا گیس سلنڈر آج سے کولکاتا میں 738.50 روپے، ممبئی میں 684.50 روپے اور چنئی میں 728 روپے کا مل رہا ہے۔

Published: 01 May 2019, 7:10 PM IST

واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل کے مہینے کی شروعات میں بھی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ یکم اپریل کو غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر پر 25 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل فروری کے مہینے میں سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر پر 2.08 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ غیر سبسڈی والا ایل پی جی سنڈر 42.50 مہنگا ہوا تھا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 01 May 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 May 2019, 7:10 PM IST