صنعت و حرفت

ٹیرف ڈیل کا اثر! سینسیکس میں 3200 اور نفٹی میں 1200 پوائنٹس کا زبردست اچھال

بازار کھلتے ہی زبردست خریداری دیکھنے کو ملی اور سینسیکس 3200 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 85323 کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ نفٹی 1200 پوائنٹس سے زیادہ اچھال کے ساتھ 26308 پر کاروبار کرتا نظر آیا۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ ہندوستان پر عائد کیے گئے ٹیرف کو کم کر کے 18 فیصد کرنے اور تجارتی معاہدے پر اتفاق کا براہ راست اثر ہندوستانی شیئر بازار پر پڑا۔ بازار کھلتے ہی زبردست خریداری دیکھنے کو ملی اور سینسیکس 3200 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 85323 کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ نفٹی 1200 پوائنٹس سے زیادہ اچھال کے ساتھ 26308 پر کاروبار کرتا نظر آیا۔

Published: undefined

ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 3656.74 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 85323.20 پر اور نفٹی 1219.65 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 26308.05 پر پہنچ گیا۔ ٹیرف میں کمی اور تجارتی معاہدے کی خبر سے سرمایہ کاروں کا جوش و خروش واضح طور پر نظر آیا۔ ریلائنس اور اڈانی سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست تیزی درج کی گئی۔ اڈانی پورٹس کے شیئر میں تقریباً 6.9 فیصد تک کا اضافہ ہوا، جبکہ ریلائنس کے شیئر میں تقریباً 4 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل بجٹ والے روز آنے والی بڑی گراوٹ کے بعد پیر (2 فروری) کو بازار نے دوبارہ مضبوطی حاصل کی تھی۔ تیل، گیس، بینکنگ اور آٹو سیکٹر کے شیئرز میں خریداری کی وجہ سے سینسیکس 943 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81666 پر بند ہوا تھا۔ کاروبار کے دوران یہ 1009 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 81732 کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا تھا۔ دوسری جانب نفٹی 262.95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25088 پر بند ہوا تھا، جبکہ دن کے دوران یہ 25108 کی سطح تک پہنچ گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined