صنعت و حرفت

پٹرول-ڈیزل 25 روپے کم کرےحکومت: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں جس سطح پر تخفیف ہوئی ہے اس کے مطابق ملک کے عوام کو راحت دیتے ہوئے حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 25 روپیے تک کم کرنی چاہیے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں جس سطح پر تخفیف ہوئی ہے اس کے مطابق ملک کے عوام کو راحت دیتے ہوئے حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 25 روپیے تک کم کرنی چاہیے۔

کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ مودی حکومت تیل پر ایکسائز ڈیوٹی کو کانگریس حکومت کی سطح پر کر عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والی کمی کا فائدہ ملک کے عوام کو پہنچائے اور پٹرول کی قیمت میں 26.42 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 25.24 روپے کم کرے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہماچل پردیش سمیت کئی ریاستوں میں ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد مودی حکومت نے فوری طور پر 5 روپے فی لیٹر کی کم کرنے کا جھنجھنا عوام کو تھما دیا جبکہ یہ تخفیف 8 روپے فی لیٹر کی کمی کے حساب سے کی جانی چاہیےتھی لیکن اصل فائدے سے ملک کے عوام کو محروم کر دیا۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگا کر منافع خوری کر رہی ہے جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ حکومت عوام کی تکالیف سے غافل ہو کر پٹرول اور ڈیزل پر حد سے زیادہ ٹیکس لگا کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ملک کے عوام تک نہیں پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام مہنگائی کا شکار ہیں تو دوسری طرف دسمبر میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 7.9 فیصد اور شہری بے روزگاری کی شرح 9.3 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات