صنعت و حرفت

سونا 34 ہزار کے پار، چاندی ساڑھے سات ماہ کی بلند ترین سطح پر

بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمت مئی 2018 کے بعد سے اونچی سطح پر برقرار ہے۔ لندن میں سونا 3.20 ڈالر کی تیزی کے ساتھ 1,313.75 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: شادی کے سیزن میں مانگ معمول کے مطابق رہنے کے باوجود عالمی سطح پر دونوں قیمتی دھاتوں سونا اور چاندی کی چمک کی وجہ سے دہلی صرافہ بازار میں بدھ کو سونا 320 روپے کی تیز چھلانگ لگا کر 34000 روپے کو پار کرکے 34,070 روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔

صنعتی مانگ میں اضافہ اور سکہ بنانے والوں کی طرف سے خریداری میں اضافہ کی وجہ سے چاندی بھی 330 روپے کی مضبوطی کے ساتھ ساڑھے سات ماہ کی بلند ترین سطح 41330 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی بازار میں سونا کی قیمت مئی 2018 کے بعد سے اونچی سطح پر برقرار ہے۔ لندن میں سونا 3.20 ڈالر کی تیزی کے ساتھ 1,313.75 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ اپریل کا امریکی سونا وعدہ بھی 3.90 ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 1319.10 ڈالر فی اونس بولا گیا۔

Published: undefined

آل انڈیا بلیئنس ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایس کے جین نے بتایا کہ سونے کی قیمت پر عالمی تیری کا زیادہ اثر ہے۔ مقامی سطح پر زیورات بنانے کے لئے مانگ معمول کے مطابق ہے لیکن غیر ملکی بازاروں میں ہونے والی تیزی کی وجہ سے یہاں بھی اس کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان آج شروع ہونے والی بات چیت کے مدنظر سرمایہ کاروں کا جوش ٹھنڈا ہے۔ بیرونی ملکوں میں چاندی حاضر بھی 0.12 ڈالر بڑھ کر 15.93 ڈالر فی اونس پہنچ گی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined