سونے کے زیورات / Getty Images
ممبئی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ اقتدار میں پالیسی کی غیر یقینی صورتحال کے سبب مارکیٹ میں تشویش برقرار ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل آٹھویں دن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قومی دارالحکومت میں سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے کے ساتھ پہلی بار 83,000 روپے فی 10 گرام سے تجاوز کر گئی۔
Published: undefined
آل انڈیا صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، 99.9 فیصد خالصیت کا سونا جمعہ کو 83,100 روپے فی 10 گرام کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یہ قیمت جمعرات کو 82,900 روپے پر تھی۔ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں جمعہ کو تین ماہ کی بلند ترین سطح 2780 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئیں، اور یہ مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
Published: undefined
ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات میں عالمی سطح پر طلب میں اضافہ اور مثبت معاشی اشارے شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کے حوالے سے غیر یقینی اور محفوظ سرمایہ کاری کی طرف جھکاؤ سونے کی مانگ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
رٹیل بروکنگ اور ڈسٹریبیوشن کے سی ای او سندیپ رائے چورا نے کہا، ’’مارکیٹ ٹرمپ کے ٹویٹس کے منتظر ہیں، اور اس دوران سونا معمولی اوپر کے رجحان کے ساتھ ایک مخصوص حد میں برقرار رہ سکتا ہے۔‘‘
Published: undefined
آگمنٹ گولڈ میں تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر رینیشا چینانی نے کہا کہ "اگر سونے کی قیمتیں 2,750 ڈالر (79,100 روپے) سے اوپر برقرار رہیں، تو رواں ہفتے ہم 2800 ڈالر (80,500 روپے) کی طرف مزید اضافہ دیکھ سکتے ہیں۔‘‘ 23 جنوری کو قومی دارالحکومت میں سونے کی قیمتیں 82,900 روپے فی 10 گرام کے نئے ریکارڈ سطح پر پہنچیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined