صنعت و حرفت

سونے کی قیمتوں میں ہوا اضافہ

کل ملک کے کئی بڑے شہروں میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کچھ بڑے شہروں میں سونے کی موجودہ شرح دیکھ س کر اس کی قیمت کا اندازہ ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سونے کی قیمت روز بروز بڑھتی اور کم ہوتی ہے۔ یہ اتار چڑھاؤ بہت سی چیزوں پر منحصر ہے جیسے دنیا کی معاشی صورتحال کیسی ہے، کرنسی کی شرح تبادلہ کیا ہے، مقامی سطح پر طلب اور رسد کتنی ہے وغیرہ وغیرہ۔ دیکھتے ہیں کہ  بڑے شہروں میں جیسے دہلی، ممبئی وغیرہ  ملک کے کئی شہروں میں کل سونے کا ریٹ کیا رہا۔ تاہم مختلف شہروں میں سونے کی قیمتوں میں زیادہ فرق نظر نہیں آ یا۔ کئی شہروں  میں 18، 22 اور 24 قیراط خالص سونے کی قیمت کیا رہی؟

Published: undefined

کل دارالحکومت دہلی میں 18 قیراط سونے کی فی 10 گرام کی قیمت 57,908 روپے رہی، جب کہ 22 قیراط سونے کی قیمت 70,776 روپے اور 24 قیراط خالص سونے کے 10 گرام کی قیمت 77,210 روپے رہی۔وہیں چنئی میں کل  18 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 58,178 روپے، 22 قیراط سونے کی قیمت 71,106 روپے اور 24 قیراط سونے کی قیمت 77,570 روپے رہی۔

Published: undefined

اگر کولکتہ کی بات کریں تو کل 10 گرام سونا 57,930 روپے میں فروخت ہوا جب کہ 22 قیراط کی قیمت 70,803 روپے اور 24 قیراط کی قیمت 77,240 روپے رہی۔احمد آباد میں کل 18 قیراط سونے کا 10 گرام 58,080 روپے، 22 قیراط سونا کا 10 گرام 70,987 روپے اور 24 قیراط خالص سونا 77,440 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined