سونا، علامتی تصویر/ آئی اے این ایس
نئی دہلی: ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر منگل کو سونے کی قیمتوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی اور بلند ترین سطح پر برقرار رہیں۔ اکتوبر فیوچرز ابتدائی کاروبار میں بڑھتے ہوئے 1,09,000 روپے فی 10 گرام تک پہنچے اور صبح کے اوقات میں اسی سطح کے قریب ٹریڈ کرتے رہے۔ اسی دوران چاندی کے دسمبر معاہدے بھی تیزی کے ساتھ 1,25,850 روپے فی کلوگرام پر دکھائی دیے، جو اب تک کی سب سے اونچی قیمتوں میں شمار کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
صبح 9:40 بجے تک کے کاروباری اعداد و شمار کے مطابق، ایم سی ایکس پر سونے کے اکتوبر معاہدے 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 1,08,955 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ دوسری طرف دسمبر کے چاندی کے معاہدے بھی 0.22 فیصد بڑھ کر 1,25,850 روپے فی کلوگرام پر تھے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی کمزوری، گھریلو طلب میں اضافہ اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کی توقعات نے قیمتی دھاتوں کو اس ریکارڈ سطح پر برقرار رکھا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی قیمتی دھاتوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ امریکی مارکیٹ کومیکس پر سونا تقریباً 0.20 فیصد بڑھ کر 3,660.42 ڈالر فی اونس پر رہا، جب کہ چاندی 0.87 فیصد اوپر جا کر 41.915 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئی۔ ڈالر انڈیکس میں 0.10 فیصد کمی آئی، جس کی وجہ سے دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں سونا سستا ہو گیا اور عالمی سطح پر اس کی طلب میں اضافہ ہوا۔
Published: undefined
ماہرین کے مطابق اس وقت سونے کی قیمتوں کو سب سے زیادہ سہارا امریکی فیڈ کے فیصلوں کی توقعات دے رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں امریکی لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار کمزور رہے ہیں۔ اگست میں صرف 22 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، جب کہ بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 4.3 فیصد ہو گئی ہے، جو تقریباً چار برس کی بلند ترین سطح ہے۔ اس صورت حال نے شرحِ سود میں کٹ کی توقعات کو مزید مضبوط کیا ہے۔
اب سب کی نظریں جمعرات کو جاری ہونے والے امریکی صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) پر ہیں، جو یہ طے کرے گا کہ فیڈ اپنی آئندہ میٹنگ میں کس سمت جا سکتا ہے۔
Published: undefined
رواں سال ہندوستانی مارکیٹ میں سونے اور چاندی دونوں نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔ 31 دسمبر 2024 کو 24 کیرٹ سونا تقریباً 76,000 روپے فی 10 گرام کے قریب تھا، جو اب بڑھ کر 1,08,000 روپے سے زیادہ ہو چکا ہے۔ اس طرح رواں سال اب تک سونے کی قیمتوں میں تقریباً 42 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
چاندی نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ یکم جنوری کو فی کلوگرام چاندی کی قیمت 86,017 روپے تھی، جو بڑھ کر اب 1,24,413 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس طرح چاندی نے سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں 44 فیصد سے زیادہ کا فائدہ دیا ہے۔
Published: undefined
میہتا ایکویٹیز کے نائب صدر (کموڈیٹیز) راہل کلانتری کے مطابق عالمی سطح پر سونے کے لیے سپورٹ 3,625–3,595 ڈالر پر اور ریزسٹنس 3,668–3,684 ڈالر پر ہے۔ چاندی کے لیے سپورٹ 41.20–40.90 ڈالر اور ریزسٹنس 41.72–41.95 ڈالر پر بتایا جا رہا ہے۔
روپے کے لحاظ سے سونے کے لیے قریبی سپورٹ 1,08,040–1,07,640 روپے پر اور ریزسٹنس 1,08,950–1,09,450 روپے پر ہے۔ چاندی کے لیے سپورٹ 1,24,750–1,23,950 روپے اور ریزسٹنس 1,26,350–1,27,150 روپے کے درمیان دکھائی دیتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز