صنعت و حرفت

عام بجٹ 2022: کیا عام بجٹ میں معیشت کو پٹری پر لانے کی کوشش ہوگی؟

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن آج صبح گیارہ بجے عام بجٹ پیش کریں گی، کورونا وبا کی وجہ سے قومی معیشت کی حالت اچھی نہیں ہے اور کئی شعبے بہت بری طرح متاثر ہیں، جسے پٹری پر لانا ایک بڑا چیلنج ہوگا

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن آج صبح گیارہ بجے عام بجٹ پیش کریں گی۔ کورونا وبا کی وجہ سے قومی معیشت کی حالت اچھی نہیں ہے اور کئی شعبے بہت بری طرح متاثر ہیں، اس لئے وزیر خزانہ کے لئے قومی معیشت کو پٹری پر لانا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

Published: undefined

ویسے تو لوگوں کی اس پر بھی نظر رہے گی کہ عام بجٹ میں ان پانچ ریاستوں کے لئے کیا کچھ خاص ہوگا جہاں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں لیکن کئی شعبے ایسے ہیں جن کے تعلق سے کہا جا رہا ہے کہ بجٹ سفارشات پر حکومت کی ان پر خصوصی توجہ ہوگی۔

Published: undefined

یہ اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ اس بجٹ میں کسانوں اور متوسط کاروبار پر توجہ رہنے کے امکانات ہیں۔ اس کی ضرورت ہے لیکن اس کو ناقدین انتخابات کے نظریہ سے بھی دیکھیں گے۔ کسان پینشن اسکیم کے بجٹ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب منریگا کے بجٹ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ادھر مڈل کلاس کے لوگوں کو امید ہے کہ انکم ٹیکس کی حد میں انہیں چھوت مل سکتی ہے۔

Published: undefined

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ وبا کی وجہ سے سیاحت سے جڑے تما م شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور حکومت کو ان کو راحت دینا سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب نوٹ بندی اور وبا سے متوسط کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں اس لئے حکومت کو اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined