نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے 80 ڈالر فی بیرل کے آس پاس برقرار رہنے کے دباؤ میں اتوار کو مسلسل چوتھے دن ڈیزل 30 پیسے اور پٹرول 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد، دارالحکومت دہلی میں پٹرول 102.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.77 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
Published: undefined
پٹرول گزشتہ چھ دنوں میں سے پانچ میں 1.20 پیسے مہنگا ہو ا ہے۔ ڈیزل کے دام بھی 10 میں سے آٹھ دنوں میں 2.15 روپے فی لیٹر بڑھ گئے۔ پچھلے ہفتے جس طرح پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، اس سے مہنگا ئی بڑھنے والی ہے۔ ہفتے کے آخر میں امریکی مارکیٹ میں کاروبار بند ہونے پر ، بریٹ کروڈ 80 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا۔
Published: undefined
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 102.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد بھی ، دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 99.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.38 روپے فی لیٹر پر ہے۔
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
شہر کا نام ——— پٹرول (روپے/لیٹر) ——— (ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 102.39 ————— 90.77
ممبئی ————— 108.43 ————— 98.48
چنئی————— 100.01 ————— 95.31
کولکاتا ————— 103.07 ————— 93.87
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined