صنعت و حرفت

دو ہزار کے نوٹ کی تبدیلی: ہجوم سے نمٹنے کے لیے بینکوں نے کی تیاری، ضرورت پڑنے پر پولیس کی لی جائے گی مدد

رپورٹ کے مطابق لکھنؤ کی تقریباً 905 شاخیں اور ریاست بھر کی 12000 شاخیں منگل سے 2000 روپے کے نوٹوں کو قبول کرنے اور تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نوٹ بندی کے دوران بینک کے باہر لائن میں کھڑے لوگوں کی فائل تصویر 
نوٹ بندی کے دوران بینک کے باہر لائن میں کھڑے لوگوں کی فائل تصویر  سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اتر پردیش میں راجدھانی لکھنؤ سمیت تمام بینکوں نے 2000 کے نوٹوں کی تبدیلی کے لیے پوری تیاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لکھنؤ کی تقریباً 905 شاخیں اور ریاست بھر کی 12000 شاخیں منگل سے 2000 روپے کے نوٹوں کو قبول کرنے اور تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ الگ کاؤنٹر بھی قائم کیے گئے ہیں جو صارفین کی تعداد بڑھنے پر کام کرنے لگیں گے۔ اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر پولیس کی مدد لی جائے گی۔ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز کے میڈیا انچارج انیل تیواری نے کہا کہ رش بڑھنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ 2000 روپے کے بہت کم نوٹ چلن میں ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے اور جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2023 ہے۔ تیواری نے کہا کہ جن کھاتہ داروں کا ’نو یور کسٹمر‘ (کے وائی سی) کا اسٹیٹس درست ہے وہ اپنے کھاتوں میں 2000 روپے کے نوٹ جمع کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’جن دھن‘ کھاتوں میں 2000 روپے کے صرف پانچ نوٹ (10000 روپے) ہی جمع کیے جا سکیں گے۔ یہ نوٹ 23 مئی سے 30 ستمبر کے درمیان تمام بینکوں اور ریزرو بینک آف انڈیا کے علاقائی دفاتر میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اس دوران، یہ نوٹ قانونی ٹینڈر بنے رہیں اور ان کو بازار میں چلایا جا سکے گا۔ خیال رہے کہ پیر کو لکھنؤ میں تمام بینکوں اور کیش ڈپازٹ مشینوں (سی ڈی ایم) میں 9 کروڑ روپے کے 2000 روپے کے نوٹ جمع کرائے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined