صنعت و حرفت

خستہ حال معیشت کی مار جاری، نومبر میں ٹاٹا موٹرس گاڑیوں کی فروخت میں 25 فیصد کمی

ٹاٹا موٹرس نے نومبر میں 27657 کمرشیل گاڑیاں بیچیں جب کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں 33488 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ نومبر کے دوران 2931 گاڑیاں برآمد کیں جو کہ گزشتہ سال سے 34 فیصد کم ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

خستہ حال معیشت کی وجہ سے ملک پریشان ہے۔ ٹاٹا موٹرس کے مطابق گھریلو بازار میں اس کے گاڑیوں کی فروخت میں نومبر کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے 25 فیصد گراوٹ آئی۔ ٹاٹا موٹرس نے بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں کی گئی ریگولیٹری فائلنگ میں بتایا کہ کمپنی نے گزشتہ مہینے 38057 گاڑیاں فروخت کیں جب کہ گزشتہ سال نومبر میں 50470 گاڑیوں کی فروخت ہوئی تھی۔

Published: undefined

برآمدگی سمیت کمپنی کی گاڑیوں کی کل فروخت گزشتہ سال سے تقریباً 25 فیصد گھٹ کر 41124 گاڑیاں رہ گئی ہیں۔ کمپنی نے ریگولیٹری فائلنگ میں کہا کہ ’’ٹاٹا موٹرس لمیٹڈ نے گھریلو اور بین الاقوامی بازار میں گزشتہ مہینے نومبر میں ہوئی فروخت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے جو 41124 گاڑیاں ہیں، جب کہ گزشتہ سال نومبر 2018 میں کمپنی نے 55074 گاڑیاں فروخت کی تھیں۔‘‘

Published: undefined

ٹاٹا موٹرس نے نومبر میں ملک میں 27657 کمرشیل گاڑیاں فروخت کیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں فروخت گاڑیوں کی تعداد 33488 سے 17 فیصد کم ہے۔ کمپنی نے نومبر کے دوران 2931 گاڑیاں برآمد کیں جو کہ گزشتہ سال سے 34 فیصد کم ہے۔

Published: undefined

ملک کی اہم آٹو کمپنی ماروتی سوزوکی کی گاڑیوں کی فروخت میں بھی گزشتہ مہینے نومبر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے 1.9 فیصد گھٹی۔ ماروتی نے نومبر 2019 میں 150630 گاڑیاں فروخت کیں جب کہ کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال نومبر میں 153539 ہوئی تھی۔ ماروتی سوزوکی نے ریگولیٹری فائلنگ میں بتایا کہ اس سال نومبر میں اس نے گھریلو بازار میں 139133 سواری گاڑی فروخت کیں جو کہ گزشتہ سال سے 3.3 فیصد کم ہے۔

Published: undefined

وہیں ہلکے کمرشیل ماڈل -سپر کیری- گاڑیوں کی فروخت 2267 رہی جو کہ گزشتہ سال سے 6.5 فیصد زیادہ ہے۔ ماروتی سوزوکی نے گھریلو بازار میں نومبر کے دوران کل 141400 گاڑیاں فروخت کیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے 3.2 فیصد کم ہے۔ ماروتی کی گاڑیوں کی برآمدگی گزشتہ مہینے 7.7 فیصد گھٹ کر 6944 گاڑیاں رہ گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined