صنعت و حرفت

70 سال میں قومی معیشت کی حالت اِتنی خراب کبھی نہیں ہوئی، نیتی آیوگ کے نائب سربراہ کا بیان

قومی معیشت کی خراب حالت اب کسی سے چھپی نہیں ہے۔ نیتی آیوگ کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ آزادی کے بعد سے آج تک معیشت کی حالت اتنی خراب کبھی نہیں ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اقتصادی مندی سے اب ہر عام و خاص پریشان ہے۔اقتصادی مندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے نائب سربراہ راجیو کمار نے کہا کہ موجودہ اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت کو اب ایسے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے جس سے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو لیک سے ہٹ کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے نجی سرمایہ کاری کو تیزی سے بڑھانا بہت ضروری ہے۔

Published: 23 Aug 2019, 1:10 PM IST

راجیو کمار کوئی نئی بات نہیں کہہ رہے ہیں، اقتصادی ماہرین کی اکثریت معیشت کی موجودہ حالت کو لے کر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔ راجیو کمار نے کہا کہ اقتصادی سیکٹر میں جاری بحران کا اثر اب اقتصادی ترقی پر بھی نظر آنے لگا ہے۔ ایسے میں پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ مڈل کلاس کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے جس کا اثر قومی معیشت پر بھی نظر آئے گا۔

Published: 23 Aug 2019, 1:10 PM IST

بہر حال، راجیو کمار نے مزید کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں معیشت کی حالت اتنی خراب کبھی نہیں رہی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’پرائیویٹ سیکٹر میں ابھی کوئی کسی پر اعتماد نہیں کر رہا ہے اور اس وجہ سے کوئی کسی کو قرض دینے کو تیار نہیں ہے۔ہر سیکٹر میں نقدی اور پیسوں کو جمع کیا جانے لگا ہے۔ ان پیسوں کو بازار میں لانے کی ضرورت ہے اور حکومت کو اس کے لئے اضافی قدم اٹھانے ہوں گے۔

Published: 23 Aug 2019, 1:10 PM IST

راجیو کمار نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے پورے حالات بدل گئے اور اقتصادی حالات ہر روز ابتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 35 فیصد نقدی بازار میں گھوم رہی تھی جو اب بہت کم ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے حالات بہت سنگین ہو گئے ہیں۔ راجیو کمار نے یہ بھی کہا کہ اس کا کوئی آسان حل نظر نہیں آ رہا ہے۔حکومت اور مختلف محکموں کے ذریعہ مختلف خدمات کے لئے ادائیگی میں تاخیر کی بڑی وجہ اقتصادی مندی ہو سکتی ہے۔ اس درمیان راجیو کمار نے یہ ضرور کہا کہ انتظامیہ ان معاملات کو حل کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔ لیکن وہ کتنا بھی کہیں کہ انتظامیہ کوشش کر رہا ہے، موجودہ حالات میں حکومت کے پاس کوئی ایسا حل نظر نہیں آ رہا جس سے ملک اقتصادی مندی سے باہر آ سکے۔

Published: 23 Aug 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Aug 2019, 1:10 PM IST