صنعت و حرفت

ملک میں کساد بازاری نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے آئی، مودی کے وزیر کا اعتراف

مودی حکومت کے مرکزی وزیر مملکت پرتاپ چندر سارنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی وجہ سے ملک اقتصافی بحران سے دو چار ہے، انہوں نے کہا کہ حالات کو جلد قابو کر لیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک میں عوام کے بعد اب خود مودی حکومت میں وزیر نے بھی اعتراف کیا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی ملک میں آنے والی کساد بازاری کی اہم وجہ ہے۔ مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع کے اچھاور میں ایک تقریب کے دوران مرکزی وزیر مملکت پرتاپ چندر سارنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے ملک اقتصافی بحران سے دو چار ہے، انہوں نے کہا کہ حالات کو جلد قابو کر لیا جائے گا۔

Published: undefined

پرتاپ چندر سارنگی نے کہا کہ کسی بھی کمپنی اور صنعتی ملازمین سے ان کی ملازمت نہیں چھینی جائے گی۔ وزیر نے کہا کہ صبح ہونے سے پہلے رات گہری ہوتی ہے۔ مندی سے کاروبار پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ اس سے ابرنے کے لئے مرکزی حکومت کوششیں کر رہی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا سارنگی گائے اور رام کے نام پر سیاسی بیان دینے سے بھی نہیں چوکے۔ انہوں نے کہا کہ گائے اور رام سیاست کا نہیں بلکہ قومی وقار کا مدعا ہے، گائے کو کسی مذہب سے نہیں جوڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت نے ایک ہزار گئوشالائیں بنانے کا عہد کیا ہے جوکہ اچھی بات ہے۔ اس کام میں وہ حکوت کی مدد کریں گے۔

Published: undefined

اس دوران کمل ناتھ حکومت میں مویشی پروری کے وزیر لاکھن سنگھ یادو بھی موجود رہے۔ سارنگی کے بیان سے قبل لاکھن یادو نے کہا کہ بی جے پی نے 15 سال صوبہ میں حکومت کی لیکن گائے اور رام کے انم پر سیاست کرنے والی بی جے پی حکومت نے گائیوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے سارنگی صلاح دیتے ہوئے کہ بھی کہا کہ انہیں رام اور گائے کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined