صنعت و حرفت

عالمی بازار میں خام تیل میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، مگر ملک میں سولہویں روز بھی پٹرول-ڈیزل ریکارڈ سطح پر برقرار

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے باوجود سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کو ئی کمی نہیں کی، دہلی سولہویں دن بھی قیمتیں ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے باوجود سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نےآج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کو ئی کمی نہیں کی۔ دارالحکومت دہلی مسلسل سولہویں دن بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔

Published: undefined

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں ایندھنوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے۔

Published: undefined

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام ———— پٹرول (روپے/لیٹر) ———— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 103.97 ————— 86.67

ممبئی ————— 109.98 ————— 94.14

چنئی ————— 101.40 ————— 91.43

کولکاتا ————— 104.67————— 89.79

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined