
اسکرین شاٹ
نئے سال 2026 کے پہلے ہی دن کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے پر حزب اختلاف کی اہم جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ردعمل تیز ہو گیا ہے۔ پارٹی نے اس فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو عوام دشمن قرار دیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام پر نئے سال کے آغاز میں مزید مالی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے پہلے ہی دن عوام پر ’مہنگائی مین‘ کا ’ہنٹر‘ چلایا گیا ہے۔ پوسٹ میں کہا کیا گیا کہ یکم جنوری سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر پر 111 روپے زیادہ ادا کرنے ہوں گے، جو براہِ راست کاروباری طبقے اور بالواسطہ عام صارفین کو متاثر کرے گا۔ کانگریس نے اس تناظر میں حکومت کو ’وصولی سرکار‘ قرار دیا۔
Published: undefined
پارٹی کی جانب سے ایک اور پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ایل پی جی سلنڈر کی تصویر شیئر کی گئی، جس پر طنزیہ انداز میں لکھا گیا کہ نئے سال پر یہ ایک چھوٹا سا تحفہ ہے۔ کانگریس کے مطابق یہ اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے اور ہر موقع پر عوام کی جیب پر ہاتھ ڈال رہی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم جنوری 2026 سے 19 کلو گرام کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 111 روپے تک اضافہ کیا ہے، جبکہ 14 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس فیصلے کے بعد ہوٹل، ریسٹورنٹ اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ طبقے میں تشویش پائی جا رہی ہے، کیونکہ کمرشل گیس کی قیمت بڑھنے سے اشیائے خورد و نوش اور خدمات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
کانگریس کا کہنا ہے کہ حکومت گھریلو گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھ کر یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ عام صارف محفوظ ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ کمرشل سلنڈر کی مہنگائی کا اثر آخرکار عام لوگوں تک ہی پہنچتا ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور کمرشل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined