صنعت و حرفت

مرکزی حکومت کا بجٹ عوام کے ساتھ دھوکہ: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے کہا کہ تین زرعی قوانین منسوخ ہونے کے بعد کسان ایم ایس پی پر گارنٹی کا مطالبہ کر رہے تھے، لیکن ایم ایس پی کی گارنٹی پر بھی اس بجٹ میں کوئی بات نہیں کی گئی

کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images
کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images 

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کا آج پیش ہونے والے عام بجٹ میں کسی بھی طبقے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ کمل ناتھ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا آج پیش عام بجٹ پوری طرح سے مایوس کن ثابت ہوا ہے۔ محض اعداد و شمار کی بازی گری سے بھرا اور ایک بار پھر جھوٹے خواب دکھانے والا ثابت ہوا ہے۔ اس بجٹ میں کسی بھی طبقے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ عام لوگ عرصہ دراز سے انکم ٹیکس سلیب میں چھوٹ بڑھانے کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن کوئی راحت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تین زرعی قوانین منسوخ ہونے کے بعد کسان ایم ایس پی پر گارنٹی کا مطالبہ کر رہے تھے، لیکن ایم ایس پی کی گارنٹی پر اس بجٹ میں کوئی بات نہیں کی گئی، سنہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے جو جھوٹے خواب دکھائے گئے تھے، اس پر بھی آج کوئی بات نہیں۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ 7 سال پہلے ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا خواب دکھانے والے اب بھی 60 لاکھ نئی نوکریاں پیدا کرنے کے جھوٹے خواب دکھا رہے ہیں۔ جب یہ حقیقت سامنے آچکی ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ اس کے بعد بھی پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والے ٹیکسوں میں کوئی راحت نہیں۔ مہنگائی سے نجات کے لیے بجٹ میں کچھ نہیں۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے کہا کہ اسکولوں کی عمارتیں نہیں، اسکولوں میں بجلی نہیں، اساتذہ نہیں، پانی نہیں اور اب اسکولوں میں ہر کلاس میں ٹی وی لگانے کے جھوٹے خواب دکھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریل کے مسافر کرایوں اور مال برداری کے کرایوں میں زبردست اضافہ کے بعد اب نئی ٹرینوں کے خواب دکھائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے کہا کہ اس بجٹ میں کسانوں، نوجوانوں، خواتین، نوکری پیشہ طبقے اور متوسط ​​طبقے کسی کے لیے کچھ نہیں ہے۔ یہ بجٹ کسان مخالف، نوجوان مخالف، عوام مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو چند اعلانات بجٹ میں کئے گئے ہیں وہ بھی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سات سال بعد بھی اگلے 25 سال کے جھوٹے خواب دکھائے جا رہے ہیں۔ آج پیش کیے جانے والے عام بجٹ سے عوام کو شدید مایوسی ہوئی ہے اور یہ بجٹ عوام کے ساتھ دھوکہ ثابت ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined