بالی ووڈ

جب دھرمیندر نے مسلم خاندان کو حج پر بھیجنے میں مدد کی...

دھرمیندر نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلموں سے پہلے مالیر کوٹلہ کے رہائشی محمد الدین اور ان کی بیوی فاطمہ ان سے کافی لگاؤ رکھتے تھے جو حج پر جانا چاہتے تھے لیکن ان کے پاس وسائل نہیں تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فلم شعلے کے ’ویرو‘ اداکار دھرمیندر نے ایک لمبے وقت تک ہندوستانی خواتین کے دل پر راج کیا ہے۔ اپنے وقت کے سب سے مقبو ل اداکار دھرمیندر اکثر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی یا دیں شئیر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک تصویر کے ساتھ اپنی زندگی کا ایک قصہ شئیر کیا ہے، جس کے بعد ان کی خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔

Published: 22 May 2019, 2:10 PM IST

دھرمیندر نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلموں سے پہلے وہ پنجاب کے مالیر کوٹلہ میں کام کرتے تھے۔ وہاں کے رہائشی محمد الدین اور ان کی شریک حیات فاطمہ ان سے کافی لگاؤ رکھتے تھے۔ وہ حج پر جانا چاہتے تھے لیکن ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے۔ دھرمیندر نے بتایا کہ جب وہ اداکار بن گئے اور اس قابل ہو گئے کہ ان کا حج پر جانے کا خواب پورا کر سکوں ۔ اس کے لئے انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا ہے۔

Published: 22 May 2019, 2:10 PM IST

دھرمیندر کے اس ٹوئٹ پر ان کے مداح خوب ستائش کر رہے ہیں۔ ایک صارف انبر واجپئی نے لکھا کہ ایک صاف دل کا مالک ہی کسی دوسرے کے خواب کو پورا کر سکتا ہے۔ ’لوگ اپنے خواب پورا کرتے کرتے زندگی بتا دیتے ہیں، دوسروں کے بارے میں سوچنے کی فرصت ہی کسے ہے۔آپ جیسے چند لوگ ہی اس (دھرتی) زمین پر ہیں جو اچھا کام کر رہے ہیں۔‘

Published: 22 May 2019, 2:10 PM IST

شرون جے ونت نے لکھا، خدا کے بندے ایسے ہی کام کرتے رہیں گے۔ بھگوان آپ کو خوب پیار اور خوشیاں دے دھرم جی۔ ویسے دھرمیندر کی پرسنالٹی ہی ایسی ہے کہ کوئی بھی انہیں ملے تو ان کا فین ہو جاتا ہے۔ فروفیشنل دنیا کی بات کریں تو دھرمیندر 2018 میں ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘ میں نظر آئے تھے، یہ ان کی ہٹ فلم ’یملا پگلا دیوانہ‘ کی تیسری قسط تھی۔ اس میں سنی دیول، بابی دیول اور دھرمیندر تینوں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی بیوی ہیما مالنی اور بیٹےسنی دیول کے لئے انتخابی تشہیر کی تھی۔ ہیما مالنی اتر پردیش کے متھرا سے اور سنی دیول پنجاب کے گرداسپور سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابت لڑ رہے ہیں۔

Published: 22 May 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 May 2019, 2:10 PM IST