بالی ووڈ

کینسر کی بیماری سے زیادہ دردناک اس کا علاج: سونالی بیندرے

کینسر کی لڑائی پر فتح حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کا کہنا ہے کہ ’’شروعات میں اس بیماری کا پتہ لگانا اہم ہوتا ہے۔یہ بیماری جتنی بھیانک ہے اس کا علاج اتنا ہی تکلیف دہ ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مشہور اداکارہ سونالی بیندرے کا کہنا ہے کہ کینسر کی بیماری سے زیادہ دردناک اس کا علاج ہے۔ سونالی بیندرے گزشتہ سال کینسر جیسی خطرناک بیماری سے مقابلہ کر کے زندگی کی لڑائی میں جیت حاصل کی ہے۔انہیں جب اس بیماری کا پتہ چلا تو وہ بہت پریشان ہوگئی تھیں لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔انہوں نے نیویارک جاکر اس کا علاج کرایا اور ٹھیک ہوگئیں۔کینسر کو ہراکر سونالی آج کئی لوگوں کے لئے باعث تحریک ہیں۔

Published: undefined

سونالی نے کہا کہ جتنی خطرناک یہ بیماری ہے اس سے کہیں زیادہ دردناک اس کا علاج ہے۔انہوں نے کہا، ’’شروعات میں اس بیماری کا پتہ لگانا اہم ہوتا ہے اور تبھی اس کا پتہ چلنا سب سے زیادہ مشکل ہوتاہے۔یہ بیماری جتنی بھیانک ہے اس کا علاج اتنا ہی تکلیف دہ ہے۔اگر اس کے بارے میں پہلے پتہ چل جائے تو اس کے علاج میں کم خرچ آتا ہے۔اس کے علاوہ اس کے علاج میں کم درد ہوتا ہے۔

سونالی نے ہمیشہ سے ہی کینسر کے اپنے سفر کو اپنے شائقین کے ساتھ باٹا ہے۔انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیسے اپنے بالوں کوکھونے کے بعد وہ زندگی میں آگے بڑھ گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنا سر منڈوایا تو میرے دوستوں نے ان بالوں کو اپنے پاس رکھنے کےلئےکہا تھا ،وہ شاید میرے اپنے بالوں کےلئے لگاؤ کی وجہ سے ایسا کہہ رہے تھے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined