تصویر ’انسٹا گرام‘
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس انڈیا سنگیتا بجلانی کو جھٹکا لگا ہے۔ دراصل سنگیتا کے پونے واقع فارم ہاؤس میں چوری ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فارم ہاؤس میں چوروں کے ذریعہ جم کر کہرام مچایا گیا اور پھر وہ وہاں سے قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔
Published: undefined
یہ واقعہ تب منظر عام پر آیا جب سنگیتا بجلانی کئی مہینوں کے بعد اپنے فارم ہاؤس پر پہنچیں۔ انہوں نے دیکھا کہ مین گیٹ ٹوٹا ہوا ہے اور احاطہ کے اندر کافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے فوراً اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔
Published: undefined
پونے دیہی پولیس کو دی گئی شکایت کے مطابق سنگیتا بجلانی نے بتایا کہ جب وہ فارم ہاؤس پہنچیں تو مین دروازہ اور کھڑکیوں کی حالت دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔ انہوں نے اپنی شکایت میں لکھا، ’’میں اپنے والد کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے لمبے وقت سے فارم ہاؤس نہیں جا سکی تھی۔ آج جب میں اپنی دو ہاؤس ہیلپ کے ساتھ وہاں گئی تو دیکھا کہ مین گیٹ ٹوٹا ہوا تھا اور اندر جا کر پتہ چلا کہ کھڑکی کی گریل بھی ٹوٹی پڑی ہے۔ ایک ٹی وی سیٹ غائب تھا جبکہ دوسرا پوری طرح سے ٹوٹا ہوا تھا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ چوروں نے اوپری منزل پر بھاری توڑ پھوڑ کی ہے۔ گھر کے سبھی بستر ٹوٹے پائے گئے اور کئی گھریلو اور قیمتی سامان بھی غائب تھے۔ یہی نہیں چوروں کے سیکوریٹی کے لیے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی نشانہ بنایا اور انہیں نقصان پہنچایا ہے۔
Published: undefined
اس معاملے میں لونا والا پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر دنیش تائڈے نے اطلاع دی کہ شکایت ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر بھیجی گئی ہے۔ ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور ثبوت جمع کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا، ’’چوری کے کُل نقصان اور ٹوٹے پھوٹے سامانوں کی فہرست بنا کر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ فی الحال ہم معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
پولیس کا ماننا ہے کہ یہ واقعہ فارم ہاؤس کے طویل عرصے سے بند رہنے کی وجہ سے پیش آیا ہوگا، جس سے چوروں کو وہاں آسانی سے دراندازی کرنے کا موقع ملا۔ آس پاس کے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی کھنگالی جا رہی ہے تاکہ مشتبہ کی پہچان کی جا سکے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سنگیتا بجلانی کا نام 80 اور 90 کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں ںے محض 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور سال 1980 میں مس انڈیا کا خطاب جیت کر سرخیوں میں آ گئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کا رخ کیا اور تری دیو، ہتھیار، وشنو دیوا اور یوگاندھر جیسی کئی فلموں میں اداکاری کی۔ بعد میں انہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین سے شادی کرنے کے بعد بالی ووڈ سے کنارہ اختیار کر لیا تھا۔ ویسے سنگیتا بجلانی کی سلمان خان سے بھی گہری دوستی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined