بالی ووڈ

فلموں میں مختلف کردار ادا کر کے دبدبہ قائم کرنے والے ’ٹھار‘ سنجیو کمار

اپنی بااثر اداکاری سے ہندی سنیما میں اپنی مخصوص شناخت بنانے والے سنجیو کمار کو اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں وہ دن بھی دیکھنے پڑے جب انہیں فلموں میں ہیرو کے طور پر کام کرنے کا موقع نہیں ملا

سنجیو کمار / تصویر ویڈیو گریب
سنجیو کمار / تصویر ویڈیو گریب 

اپنی بااثر اداکاری سے ہندی سنیما میں اپنی مخصوص شناخت بنانے والے سنجیو کمار کو اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں وہ دن بھی دیکھنے پڑے جب انہیں فلموں میں ہیرو کے طور پر کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ وہ بچپن سے ہی فلموں میں ہیرو بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے اور اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے فلمالیہ کے ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لے لیا۔

Published: undefined

سنجیو کمار 9 جولائی 1938 کو ایک متوسط طبقے کے گجراتی خاندان میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1965 کی فلم’نشان‘ سے کیا ۔1960 سے 1968 تک وہ فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کرتے رہے ۔فلم ’ہم ہندوستانی‘ کے بعد انہیں جو بھی کردار ملا وہ اسے قبول کرتے چلے گئے۔اس دوران انہوں نے اسمگلر،پتی پتنی، حسن اور عشق، بادل، نونہال اور گناہگار جیسی کئی بی گریڈ کی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہوئی۔

Published: undefined

سال 1968 میں فلم’شکار‘ میں سنجیو کمار نے پولیس آفیسر کا کردار نبھایا۔ حالانکہ یہ فلم پوری طرح اداکار دھرمیندر پر مرکوز تھی اس کے باوجود وہ اپنی اداکاری کے تاثر چھوڑنے میں کامیاب رہے جس کے لیے انہیں معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔1970 میں فلم کھلونا کی زبردست کامیابی کے بعدوہ ہیرو کے طور پر شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے اور اسی سال ریلیز ہوئی فلم ’دستک‘ میں اپنی لاجواب اداکاری کے لیے انہیں بہترین اداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Published: undefined

سال 1972 میں فلم’کوشش‘ میں ناظرین کو سنجیو کمار کی اداکاری کے نئے طول و عرض دیکھنے کو ملے اس فلم میں گونگے بہرے کا کردار نبھانا کسی بھی اداکار کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔بغیر بولے صرف آنکھوں اور چہرے کے تاثرات سے شائقین کو سب کچھ بتا دینا ان کی اداکاری کی ایسی مثال تھی، جسے شاید ہی کوئی اداکار دہرا پائے ۔ اس فلم میں اپنی لاجواب اداکاری کے لیے انہیں دوسری مرتبہ بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔

Published: undefined

سنجیو کمار کی اداکاری کی خاصیت یہ رہی کہ وہ کسی بھی طرح کے کردار کے لیے ہمیشہ دستیاب رہتے تھے ۔انہوں نے فلم کوشش میں گونگے بہرے کا کردار، ’شعلے ‘ میں ٹھاکر کا، فلم ’سیتا اور گیتا ‘ اورانامیکا میں عاشق کا کردار اور فلم نیا دن نئی رات میں نو مختلف کرداراتنی خوبصورتی سے ادا کئے کہ جیسے وہ کردار انہی کے لئے بنے ہوں۔

Published: undefined

اداکاری میں یکسانیت سے بچنے اور خود کو کریکٹر ایکٹر کے طور پر قائم کرنے کے لئے انہوں نے اپنے آپ کو مختلف کرداروں میں پیش کیا ۔سنجیو کمار 1975 میں فلم شعلے میں جیہ بھادڑی کے سسر کا کردار نبھانے سے بھی نہیں ہچکچائے حالانکہ فلم کوشش اور انامیکا جیسی فلموں میں وہ ان کے ہیرو کا کردار ادا کرچکے تھے۔

سنجیو کمار دو مرتبہ بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے ۔ اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص شناخت بنانے والا یہ عظیم فنکار 6 نومبر 1985 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined