
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہدایتکار سورج برجاتیا سپراسٹار امیتابھ بچن کو لے کر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ سلمان خان کے ساتھ میں نے پیارکیا، ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں اور پریم رتن دھن پایو جیسی بلاک بسٹر فلمیں بناچکے سورج بڑجاتیہ ایک بار پھر سلمان خان کے بغیر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کہانی میں سلمان کے لئے کوئی رول نہیں ہے اس لئے ان کے بغیر سورج فلم بنا رہے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی سورج بڑجاتیا کی فلم میں امیتابھ بچن اور بومن ایرانی ہیں۔ سورج برجاتیا کے ساتھ امیتابھ کی یہ پہلی فلم ہوگی۔ راج شری بینر کے لیے امیتابھ ’سوداگر‘ میں کام کرچکے ہیں۔ سورج برجاتیا کی نئی فلم کا نام ابھی طے نہیں ہے۔ فروری 2021 سے اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوسکتی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔