بالی ووڈ

سُپر اسٹار شاہ رُخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کی، احرام کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے اور ان کی احرام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں

مکہ معظمہ میں شاہ رخ خان / سوشل میڈیا
مکہ معظمہ میں شاہ رخ خان / سوشل میڈیا  

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے اور ان کی احرام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر مقبول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں شاہ رخ خان کو احرام باندھے بیت اللہ کا طواف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے ہندوستانی اداکار اور پروڈیوسر شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں ان کی شاندار خدمات کے لیے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔ شاہ رخ خان کو یہ اعزاز یکم سے 10 دسمبر تک بحیرہ احمر کے ساحل پر فیسٹول کے دوسرے سیشن میں دیا جائے گا۔

Published: undefined

شاہ رخ خان کی ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ ’بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان عمرہ کرنے مکہ مدینہ پہنچ گئے ہیں۔‘ شاہ رخ خان نے اس حوالہ سے خود بھی ٹوئٹ کیا ہے۔ خیال رہےکہ قطر میں شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا۔ اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے میں لوگوں نے ان سے درخواست کی تھی کہ اگر وہ سعودی عرب آئے ہیں تو عمرہ کی سعادت ضرور حاصل کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined