بالی ووڈ

اب سوناکشی سنہا بھی ’ویب سیریز‘ میں آزمائیں گی قسمت

سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ ’’نئی شروعات، ایمیزون کے ساتھ ہماری نئی سیریز شروع کرنے کے لئے کافی پرجوش ہوں۔ اس ایكسٹريملی ٹیلینٹیڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لئے ایكسائٹیڈ ہوں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی ’دبنگ گرل‘ سوناکشی سنہا نے ویب سریز میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوناکشی سنہا ڈیجیٹل ورلڈ میں قدم رکھنے کا ارادہ کر چکی ہے اور وہ ایمیزون پرائم کی ایک کرائم تھرلر ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ ریما كاگتی کی اس ویب سیریز میں گلشن دیويا، سوہم شاہ اور وجے شرما کام کرتے نظر آئیں گے۔ اس سیریز کا پروڈکشن ایکسل موویز اور ٹائیگر بے بی فلمز ایک ساتھ مل کر کریں گے۔

Published: undefined

سوناکشی سنہا نے اس ویب سیریز کی پوری ٹیم کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اس میں لکھا ہے کہ ’’نئی شروعات، ایمیزون کے ساتھ ہماری نئی سیریز شروع کرنے کے لئے کافی پرجوش ہوں۔ اس ایكسٹريملی ٹیلینٹیڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لئے ایكسائٹیڈ ہوں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اس سال فلم بھُج میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں اجے دیوگن اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔یہ ایکشن فلم ہو گی جس کی کہانی 1971 میں ہندوستان-پاکستان جنگ کے پس منظر میں لکھی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ایئر فورس کے لیڈر وجے كرك کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فتح كرك نے ہندستان-پاکستان جنگ کے دوران 300 خواتین کی مدد سے بھارتی فضائیہ کے ہوائی اڈے کو ری بلٹ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined