بالی ووڈ

کاجول کی اگلی فلم 'سلام وینکی' کی شوٹنگ شروع

سوشل میڈیا کے ذریعے فلم کی معلومات شیئر کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

تصویر ٹوئٹر @itsKajolD
تصویر ٹوئٹر @itsKajolD HP

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور فلمساز کاجول نے اپنی آنے والی فلم ’’سلام وینکی‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ فلم تری بھنگ کے بعد کاجول نے اپنی اگلی نئی فلم سلام وینکی کا اعلان کیا ہے۔ ریوتی اس فلم کو ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے فلم کی معلومات شیئر کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

Published: undefined

کاجول نے انسٹاگرام پر ریوتی کے ساتھ فلم کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں کاجول کے کردار کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔ تصویروں کے ساتھ کاجول نے لکھا کہ ’’آج ہم ایک ایسی کہانی کا سفر شروع کر رہے ہیں جسے سنانے کی بہت ضرورت تھی۔ ایک ایسا راستہ جس پر چلنا ضروری تھا اور ایک ایسی زندگی جس کا جشن منایا جانا چاہیے۔ سلام وینکی کی اس ناقابل یقین سچی کہانی کی ریلیز ہونے کے لئے منتظر ہوں۔"

Published: undefined

سلام وینکی کو سورج سنگھ، شردھا اگروال اور ورشا ککریجا کے ذریعہ پروڈیوس کیا جا رہا ہے۔ فلم کی کہانی سچے واقعات اور کرداروں سے متاثر ہے۔ کاجول سلام وینکی میں ایک ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جو مشکل حالات سے نبرد آزما ہوتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined