بالی ووڈ

شاہ رخ خان دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل

ایمپائر میگزین نے اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں شاہ رخ خان ہندوستان کے واحد شخص ہیں جن کا نام اس میں شامل کیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان، تصویر GettyImage
شاہ رخ خان، تصویر GettyImage EAMONN MCCORMACK

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو ایمپائر میگزین نے دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایمپائر میگزین نے اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں شاہ رخ خان ہندوستان کے واحد شخص ہیں جن کا نام اس میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایمپائر میگزین کی فہرست میں ہالی ووڈ کے ستاروں میں ٹام ہینکس، ڈینزیل واشنگٹن، مارلن منرو، رابرٹ ڈی نیرو، نٹالی پورٹ مین، ہیتھ لیجر، ٹام کروز، لیونارڈو ڈی کیپریو، سیموئل ایل جیکسن، نکولس کیج، وائلا ڈیوس، کیٹ بلانشیٹ، مارلون برانڈو، مارلن ٹول، میریل اسٹریپ، کرسچن بیل، انتھونی ہاپکنز، جولیان مور، چارلیز تھیرون، ال پیکینو، پینیلوپ کروز، یوکن فینکس، مورگن فری مین وغیرہ شامل ہیں۔

Published: undefined

میگزین نے اپنی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہیں۔ یہ فہرست میگزین کے فروری کے شمارے میں شائع کی جائے گی۔ تاہم اسے آن لائن جاری کیا گیا ہے۔ یہ فہرست قارئین کی ووٹنگ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ اس عمل کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قارئین سے کہا گیا کہ وہ ایسے اداکاروں اور ستاروں کو ووٹ دیں جنہوں نے ہمیشہ نتائج دیئے، جو گیم چینجر ثابت ہوئے اور جن کی خاص صلاحیتوں کو نقل نہیں کیا جا سکتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined