
سمیر وانکھیڑے اور آرین خان، تصویر سوشل میڈیا
آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڑے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ہدایت کاری میں بنی ویب سیریز ’بیڈس آف بالی ووڈ‘ پر اپنی شبیہ خراب کرنے اور ان کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس تعلق سے انھوں نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی، جس میں شاہ رخ خان، گوری خان، نیٹ فلکس انڈیا اور ریڈ چلیز کے خلاف ہتک عزتی کا معاملہ درج کروایا تھا۔ اس تعلق سے آج سمیر وانکھیڑے کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے جمعرات کے روز ہتک عزتی کے مقدمہ کو خارج کر دیا۔
Published: undefined
سمیر وانکھیڑے نے ویب سیریز میں اس منظر پر اعتراض ظاہر کیا تھا، جس میں ایک نارکوٹکس کنٹرول بیورو افسر نشہ کر رہے ڈی جے کے پاس جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ اسے دوسرے لڑکے کی طرف اشارہ کرتا ہے اور خود کے لیے کہتا ہے کہ وہ اسٹار کڈ نہیں ہے۔ اس کے بعد وہ افسر مستی مذاق کر رہے اسٹار کڈ کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔ سمیر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس منظر کے ذریعہ آرین خان نے ان کی بے عزتی کی تھی۔ دراصل اکتوبر 2021 میں سمیر نے کروز ڈرگـس معاملہ میں آرین کو گرفتار کیا تھا۔ بعد میں آرین ان الزامات سے بری ہو گئے تھے۔ ویب سیریز کے مذکورہ منظر کو اسی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
سمیر اور آرین کے درمیان ڈرگ کیس سے ملتی جلتی کہانی جب سمیر نے ’بیڈس آف بالی ووڈ‘ میں دیکھی، اور انھیں لگا کہ ان کا مذاق بنایا گیا ہے، تو سمیر نے ہتک عزتی کا کیس کر دیا۔ سمیر کے وکیل نے کہا تھا کہ آرین نے اپنی سیریز میں سمیر کے جیسا ہو بہ ہو شخص دکھایا تھا۔ اب جسٹس پروشیندر کمار کی سنگل بنچ نے اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملہ کی سماعت صرف ممبئی کی عدالتوں میں ہو سکتی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ان کے پاس سماعت کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ جہاں سمیر کے لیے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے، وہیں آرین خان کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ سمیر وانکھیڑے نے ہتک عزتی کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ 2 کروڑ روپے ہرجانہ کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس رقم کو وہ ٹاٹا میموریل کینسر اسپتال کو عطیہ کریں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ ویب سیریز میں ڈرگ کیس سے جڑے مواد کو فوراً ہٹایا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined