بالی ووڈ

’راج شری پروڈکشن‘ کی ایک اور فلم سلمان کی جھولی میں

’راج شری پروڈکشن‘فیملی ڈرامہ فلموں کے لیے مشہور ہے اور اس کے شیدائیوں کے لیے خوشخبری ہے۔ سورج بڑجاتیا نے سلمان کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی کہانی لکھی جا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مشہور فلم ساز سورج بڑجاتیا ایک بار پھر مشہور اداکار سلمان خان کو لے کر فلم بنانے والے ہیں۔ سورج بڑجاتیا نے سلمان خان کو لے کر میں نے پیار کیا ،ہم آپ کے ہیں کون،ہم ساتھ ساتھ ہیں اور پریم رتن دھن پایو جیسی سپرہٹ فلمیں بنائی ہیں۔سلمان جلد ہی سورج بڑجاتیا کی آنے والی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔سورج نے بتایا کہ انہوں نے سلمان خان کو لے کر فلم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس خیال کو انہوں نے سلمان پر ظاہر کیا ہے اور سلمان کو بھی ان کا منصوبہ پسند آیا ہے۔

Published: undefined

سورج بڑجاتیا نے کہا،’’میں نے سلمان کو ایک مشورہ دیا ہے اور انہیں وہ پسند آیا ہے۔میرا خیال ایک فیملی ڈرامہ بنانے کا ہے اور یہ کوئی ایکشن فلم نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ اس فلم میں وہ سب کچھ ہوگا جس کےلئے راج شری پروڈکشن جانا جاتا ہے۔جب کبھی بھی میری فلم کی کہانی پوری ہوجائےگی،سلمان خان نے یہ یقین دلایا ہے کہ وہ اس میں کرنے کےلئے تیار رہیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined